1 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
داران نے 21 دسمبر 2022ء کو سندھ اسمبلی کا دورہ کیا جہاں اسدُاللہ بھٹو ،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر لیاقت علی
بھٹی،ڈپٹی سیکرٹری عبدالرحمن مری اورسیکشن آفیسر انور علی سمو سے ملاقات کی۔
ذمہ دارا ن نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے
انہیں ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والےدعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے وزٹ
کرنے کی دعوت دی جس پر شخصیات نے وزٹ کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔
اس کے
علاوہ ڈپٹی سیکریٹری صاحب کو مکتبۃُ
المدینہ کی مطبوعہ قرآن پاک کی تفسیر
’’صراطُ الجنان ‘‘پڑھنے کی ترغیب دلائی اور اس کی موبائل اپلیکیشن ڈاؤن
لوڈ کروائی۔(رپوٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)