پچھلے دنوں  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کول مائننگ آصف منگی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کول مائننگ کو نے دورہ کیا۔اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نےشخصیات کو مدنی مرکز میں موجود شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور انہیں ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیں۔

اس کے بعد شخصیات نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی۔دورانِ گفتگو رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو دعوت اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور نیکی کی دعوت پر مشتمل مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات حیدرآباد ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)