24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ
روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے ایکس ڈی جی مظفر محسن صاحب سے انکے گھر پر
ملاقات کی ، دورانِ ملاقات نیکی کی دعوت
پیش کی گئی اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا گیا جبکہ راہِ خداعزوجل میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر
مظفر محسن نے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت پیش کی۔
اسکے
علاوہ لاہور ڈویژن کے ذمہ دار عظیم عطاری نے ضلع لاہور کی ایک مسجد میں ذمہ داران کا دینی کاموں کے
حوالے سے مدنی مشورہ کیا اور مختلف امور
پر تبادلۂ خیال کیا ۔( رپورٹ: محمد ندیم عطاری ، شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، لاہور / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ
انیس)