24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ
روز ضلع ڈیرہ بگٹی میں دعوتِ اسلامی کے
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت رینجز سیکٹرہیڈ کوارٹر میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ذمہ داران ، سیکٹر کمانڈ ایسٹ برگیڈیئر حافظ
شاہد ندیم ، کمانڈنٹ سوئی رائفل کرنل ندیم ، میجر عبدالوہاب نے شرکت کی۔
اس
موقع پر مبلغِ دعوت ِاسلامی نے’’ اصلاحِ معاشرہ ‘‘کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیااور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش
کیا جس پر شخصیات نے دعوتِ
اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو خوب سراہا ۔آخر میں ملک و ملت کی حفاظت کے لئے دعائے خیر کا سلسلہ ہوا۔( رپورٹ :
محمد شعیب عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ضلع ڈیرہ بگٹی بلوچستان، کانٹینٹ: رمضان
رضا عطاری)