دعوتِ  اسلامی کے تحت نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں کوئٹہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت ،پاکستان پیپلزپارٹی کوئٹہ ڈویژن کے کوآرڈینیٹر میر اکرم بنگلزئی اور زکاۃ کمیٹی بروری کوئٹہ کے چیئرمین میر حسیب بنگلزئی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر بلوچستان کے ذمہ دار محمد وقار عطاری اور کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ٹاؤن نگران حاجی نورالعین عطاری نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت پیش کی۔آخر میں امیر ِاہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔اس پر شخصیات نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپوٹ : محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)