پچھلے دنوں میجر جنرل ہاؤس نوشہرہ میں میجر جنرل پاک آرمی ملک طارق سلیم اعوان مرحوم کے چہلم کے سلسلے میں قرآن خوانی اور ایصالِ ثواب اجتماع  ہوا جس میں کثیر شخصیات(بزنس ٹائیکون طارق سلیم اعوان،ایم این اےملک عمر اسلم اعوان،ایم پی اے ملک حسن اسلم اعوان،ایکٹنگ ڈی پی او خوشاب ملک ناصر نواز اعوان،ڈی ایس پی لیگل گجرات ریجن ملک محمد جہانگیر اعوان سمیت کثیر آرمی افسران، اہم سیاسی و سماجی شخصیات ، پولیس افسران اور میڈیا پرسنز ) نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار خوشاب مولانا عمر فاروق عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئےشخصیات کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ذہن دیا ۔آخر میں مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کروائی ۔( رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ خوشاب ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


گزشتہ روز علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زون نگران سید مقصود شاہ عطاری نے خواجہ سلیم عطاری اور کامران غازی عطاری (ذمہ داران شعبہ رابطہ برائے شخصیات، دعوتِ اسلامی) کے ہمراہ معظّم صاحب (پی۔اے۔ٹو ڈائریکٹر روڈ ریسرچ پنجاب ) ، محمد شریف صاحب (آفس اسسٹنٹ ) اور آفس کے دیگر عملے سے ملاقاتیں کیں، اس ملاقات میں دعوتِ اسلامی کے دینی امور پر تبادلۂ خیال کیااور فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جبکہ تحفے میں مکتبۃُ المدینہ کی شائع کردہ کتب و رسائل تحفے میں پیش کیں۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے ایس۔ پی حمزہ صاحب کے والد مرحوم کے جنازے میں شرکت کی اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور رسالہ ”مرحوم والدین کے حقوق“ پیش کیا ۔

اس موقع پر ذمہ داران نے جنازے میں آئے ہوئے مختلف پولیس افسران سے ملاقاتیں بھی کیں۔(رپورٹ : حافظ احتشام الحق عطاری ، کارکردگی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات علامہ اقبال ٹاؤن لاہور / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


13 دسمبر 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات (دعوتِ اسلامی ) کراچی سٹی ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری نے دیگرذمہ داران کے ہمراہ سندھ اسمبلی کاوزٹ کیا ، جہاں MPA غلام جیلانی، MPA سید ہاشم رضا، MPA وحید الظفر ، MPA صداقت حسین ، MPA عدیل شہزاد ، MPA علی خورشیدی اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں نیز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ : غلام محبوب عطاری ، ڈسٹرکٹ کورنگی / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


13 دسمبر 2022ء کو لودہراں میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات (دعوتِ اسلامی ) کے ڈویژنل ذمہ داران نے ڈاکٹر سید ماجد (ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر)سےملاقات کی ،دورانِ ملاقات ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کی علمی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریف کیا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لودہراں وزٹ کرنے کی دعوت پیش کرتے ہوئے کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔

جبکہ ڈاکٹر ماجد نے ذمہ داران کو اسٹیشن کا وزٹ کروایا اور نئی موٹر بائیک ایمرجنسی سروس کے حوالے سے آگاہی دی ۔

بعد ازاں ذمہ داران نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راؤ عبد الغفار سے انکے آفس میں ملاقات کی اورانہیں بھی دعوت اسلامی کی دینی خدمات کےحوالےسے آگاہی دیتےہوئے ،فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت اور مکتبۃُالمدینہ کی مطبوعات تحفےمیں پیش کیں ۔(رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، ڈسٹرکٹ لودہراں / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


گزشتہ روز میجر تیمور نے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں حاضری دی جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے میجر تیمور کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایااور ان ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریف کیا۔

آخر میں میجر تیمور نے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی جبکہ رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”پیارے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت“ تحفے میں دی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے لودہراں  میں معروف صنعتکاروصوبائی ٹکٹ ہولڈر پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر رانا محمد طارق کے بھائی اور راناعلی شوال کےوالدسابق مسلم لیگی رہنماوصوبائی ٹکٹ ہولڈر رانامحمداسلم مرحوم کے لئے ہونے والے ایصالِ ثواب اجتما ع میں شرکت کی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف شخصیات سے ملاقات کی جن میں سے بعض یہ ہیں:

ڈویژنل امیرجماعت اہلسنت مولانا پیرسیّد ظفر علی شاہ صاحب، ان کے بھتیجےممبرصوبائی اسمبلی پیرسیّدرفیع الدین، سابق وفاقی وزیرمرزامحمدناصربیگ، ممبرصوبائی اسمبلی صدیق بلوچ کےبیٹےسابق ٹکٹ ہولڈرقومی اسمبلی عمیرخان بلوچ، مرکزی میلادمصطفیٰ کمیٹی کے اراکین حاجی رانامحمدالطاف خان،مرزامحمدعلی،شمس خان بلوچ،سابق وائس چیئرمین راؤمحمدافضل۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز جوہر ٹاؤن لاہو رکی مشہور شخصیت سرفراز خان کی والدہ کے ایصالِ ثواب کےلئے محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران، بزنس مین خورشید خان، انجینئر عامر خان غازی، تاجر حاجی مقصود، بزنس مین ٹیپو خان اور کثیر تعداد میں مقامی دیگرشخصیات نے شرکت کی۔

اس محفلِ نعت میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نے ”حقوقِ والدین“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا۔

دورانِ بیان ذمہ دار نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا تعارف کروایا نیز شخصیات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور میں سابق چیئرمین UC سہجووال زبیر گھگ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر تحصیل نگران حاجی محمد نعمان عطاری نے سابق چیئرمین سے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی نیز نگرانِ تحصیل نے انہیں اپنے ڈیرے میں شخصیات اجتماع منعقد کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آخر میں زبیر گھگ نے اپنے ٹاؤن میں کم و بیش 10 مرلے کا پلاٹ دعوتِ اسلامی کو دینے کی نیت کی جبکہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو پلاٹ کی نشاندہی بھی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےپنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں ایم پی اے نذیر احمد چوہان کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے ہونے والی قراٰن خوانی میں شرکت کی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نذیر چوہان اور اُن کے بیٹوں سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اُن کی والدہ کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع منعقد کرنے پر گفتگو کی۔

اس موقع پر مختلف شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ رہا جن میں ایم پی اے رمضان بھٹی، توصیف قریشی سابقہ مشیر وزیر اعلی پنجاب، غلام نبی طور سابقہ چیئرمین ، ایس ایچ او محمد آصف ماڈل ٹاون اور ایس ایچ او ابوبکر تلہ فلیٹ شامل تھے۔

بعدازاں ان شخصیات کو ذمہ دار ان کی جانب سے مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کے کُتُب و رسائل اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز سبی بلوچستان میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی سید محمد لقمان عطاری و دیگر ذمہ داران کے ہمراہ  جبار بلوچ (ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ) کے چچا اور محمد یونس جتوئی کے والد قبائلی رہنما محمد عمر جتوئی (مرحوم ) کے انتقال پر تعزیت و ملاقات کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

رکنِ شوریٰ نے مرحوم کے ورثا اور دیگر لواحقین کو صبر کی تلقین کی اور نیکی کی دعوت پیش کی۔

اس موقع پر دیگر قبائلی عمائدین، ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی اورحاجی امتیاز عطاری(کراچی)، مولانا عبدالسمیع مدنی عطاری(کراچی ) ، ڈویژن نگران سبی حاجی غلام حیدر عطاری اور محمد وقار عطاری، صوبائی ذمہ دار کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان بھی ساتھ تھے ۔ (رپورٹ : محمد وقار عطاری ، صوبائی ذمہ دار فیضان قراٰن فاؤنڈیشن اصلاح برائے قیدیان بلوچستان/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سبی بلوچستان میں شعبہ فیضانِ قراٰن فاؤنڈیشن اصلاح برائے قیدیان اور ڈی جی رینج ذمہ داران کا نگرانِ مجلس پاکستان حاجی محمد سلیم  عطاری نے مدنی مشورہ کیا۔

نگرانِ مجلس نے شعبے کی کارکردگی اور جدول کا جائزہ لیتے ہوئے شعبہ جات کو خود کفیل کرنے ، رہا شدہ قیدیوں پر مزید انفرادی کوشش کرنے کا ذہن دیا ، جبکہ ذمہ داران کی اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی اور تحائف پیش کئے ۔(رپورٹ : محمد وقار عطاری ، صوبائی ذمہ دار فیضان قراٰن فاؤنڈیشن اصلاح برائے قیدیان بلوچستان/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)


نیکی  کی دعوت دینے کے سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے گوجرانوالہ میں ڈی سی آفس کا دورہ کیا جہاں مذکورہ شخصیات(ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر بٹ،پی اے محمد رضوان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس خرم شہزاد بھٹی،پی اے اور دیگر عملے) سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا نیز انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت دی جس پر انہوں نے اظہار ِمسرت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا۔

اس کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیت ایم پی اے چودھری بصیرت چشتی نے اپنی ٹیم ممبران اور میڈیا نمائندگان کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرہ والا کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں مدنی مرکز میں موجود شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر چودھری بصیرت نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے بارے میں اچھے تاثرات دیئے۔ (رپورٹ: ضلع گوجرانوالہ کوآرڈینیٹر، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)