ایف جی آر ایف کی جانب سے تونسہ شریف میں سیلاب
اور بارشوں سے متأثر افراد کے لئے امداد
پچھلے دنوں کرکٹ گراؤنڈ تحصیل تونسہ شریف ، ڈسٹرکٹ ڈی۔جی۔خان میں دعوتِ اسلامی کا فلاحی
و بہبودی شعبہ (F.G.R.F) کی طرف سےسیلاب اور بارشوں سے متاثرہ
کسانوں میں کھاد اور گرم بسترتقسیم کی گئی۔
اس موقع پرڈسٹرکٹ نگران مولاناوقار مدنی عطاری نے
کسان اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان کیا جس میں صبرو شکر کی ترغیب دی اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا
۔
جبکہ مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی ، انتظامی و سماجی شخصیات ملک فرحان بھٹہ
(رنر ایم۔این۔اے )، خواجہ اللہ بخش
صاحب (سابق تحصیل ناظم تونسہ شریف )، سردار عبدالرحمٰن خان (چیئرمین
)، سردار حیات خان بزدار (چیئرمین فاضلہ پہاڑ )، خواجہ محمد امین صاحب (دربارعالیہ تونسہ شریف )،چوہدری ساجد محمود صاحب (مینجر ماڈل بازار تونسہ شریف ) اور محمد عمران
خان نتکانی (ایڈووکیٹ)
اور کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نےشرکت کی نیز محمد اعظم خان میرانی (ایڈووکیٹ صدر بار کونسل تونسہ شریف )نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو
سراہا۔(رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے
شخصیات ،تحصیل تونسہ شریف ڈی جی خان ڈویژن
/ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )