گوجرہ
میں مدرسۃ المدینہ کے طلبہ نے چوہدری امجد علی وڑائچ کے قل خوانی میں شرکت کی
گزشتہ
روز گوجرہ میں ایم ۔ پی۔اے و سابق صوبائی وزیر بلال اصغر وڑائچ کے بھائی اور بیرسٹر
حسام علی وڑائچ و حارث علی وڑائچ کے والد صاحب سابق ایم ۔این ۔اے ۔چوہدری امجد علی وڑائچ (مرحوم)کے
قُل شریف کے موقع پر ان کے گھر پر قرآن خوانی کا اہتمام ہوا جس میں مدرسۃُ المدینہ
کے طلبۂ کرام نے شرکت کی اور ذمہ دار دعوتِ اسلامی نے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ
خوانی کی ۔
اس
موقع پر کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کاروباری افراد نے بھی شرکت کی
۔(کانٹینٹ:
محمد مصطفیٰ انیس)
گزشتہ
روز بلوچستان کے علاقے سبی میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی جہاں قبائلی رہنما حاجی محمد
اسحاق بنگلزئی ، واپڈا آفیسر حاجی محمد اسماعیل بنگلزئی ، غلام رسول بنگلزئی اور شبیر احمد بنگلزئی نے انکا والہانہ استقبال
کیااور ان سے ملاقاتیں کیں۔
اس
موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین قافلہ عطاری اور حاجی قاری
ایاز عطاری بھی موجود تھے۔
06
دسمبر 2022 ء بروز منگل علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں دینی
کاموں کے سلسلے میں سید مقصود شاہ عطاری (زون نگران شعبہ رابطہ برائے
شخصیات ،دعوت اسلامی) نے خواجہ سلیم عطاری اور کامران غازی عطاری (ذمہ
داران شعبہ رابطہ برائے شخصیات، دعوتِ اسلامی)کے ہمراہ ملک
ندیم عباس (ایم۔پی۔اے)
اور
دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔
دورانِ
ملاقات دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
جوہر ٹاؤن وزٹ کرنےکی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃُ المدینہ کی شائع کردہ کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے ۔(رپورٹ: حافظ
احتشام الحق عطاری ، کارکردگی ذمہ
دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات /کانٹینٹ:
محمد مصطفیٰ انیس)
06دسمبر
2022ء بروز منگل پنجاب کے شہر میلسی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن (دعوتِ
اسلامی)کے
ذمہ دار فد اعلی عطاری کے ہمراہ سابق ایم۔ این۔ اے و چیئرمین قائمہ کمیٹی محمود
حیات خان ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت میاں مختیار احمد ، سابق چیئر مین کرم پور
راؤذوالفقار معصومی و دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔
ذمہ
داران نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی اور مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ ملتان وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی نیز امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی تصانیف تحفے میں پیش کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات
ڈسٹرکٹ وہاڑی ، دعوت اسلامی/کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
05دسمبر
2022ء بروز پیر علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران
خواجہ سلیم عطاری اور کامران غازی عطاری کادینی کاموں کے حوالے سے شیڈول ہواجس میں
فیصل میر صاحب (ایم۔پی۔اے
ٹکٹ ہولڈر)،
ایس۔ایچ۔او عمران صاحب ، محمد اکرم صاحب (اے۔ایس۔آئی
)
اور دیگرپنجاب ڈولفن پولیس کے اسٹاف سے ملاقاتیں کیں ۔
دورانِ
ملاقات دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
جوہر ٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃُ المدینہ کی شائع کردہ کتاب ” حضرت
عمر بن عبد العزیز
رحمۃ اللّٰہ علیہ کی
426 حکایات “ اور دیگر رسائل تحفے میں پیش کئے ۔(رپورٹ: سید
مقصود شاہ عطاری ، شعبہ رابطہ برائے شخصیات
، علامہ اقبال ٹاؤن/زون، ڈسٹرکٹ لاہور کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
چوک
صاحباں کشمیر میں چوہدری یاسین کے والد کے انتقال پر ذمہ داران کی تعزیت
گزشتہ
دنوں چوک صاحباں کشمیرمیں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت نگران میر
پور کشمیر ڈویژن سید ریاض عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ پیپلز پارٹی کشمیر کے صدر اور ایم۔ ایل ۔اے کوٹلی چوہدری یاسین کے
والد اور چوہدری عامر یاسین کے داداکے
انتقال پر تعزیت و ملاقات کی۔
ذمہ
داران نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئےفاتحہ خوانی کی اور ایصالِ ثواب کیا نیز
دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کشمیر/ کانٹینٹ:
محمد مصطفیٰ انیس)
4 دسمبر 2022ء
بروز اتوار دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے کراچی
سندھ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد حنیف عطاری سے عیادت کے سلسلے
میں ملاقات کی۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ
حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ دار کو بیماری پر صبر کرنے کی تلقین کرتے ہوئے انہیں
بیمار کے فضائل بیان کئے نیز اُن کی
صحتیابی کے لئے دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت حافظ
آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تقسیمِ اسناد اجتماع ہوا جس میں اسسٹنٹ
کمشنر حافظ آباد رب نواز چدھڑ، سابق ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر بشارت گھمن اور چائلڈ اسپیشلسٹ اے ایم ایس DHQ ڈاکٹر عابد حسین بھٹی سمیت دیگر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر شخصیات کے
ہاتھوں مدرسۃالمدینہ بوائز دعوتِ اسلامی
سے قراٰنِ پاک مکمل حفظ کرنے والے بچوں
میں تحائف تقسیم کئے گئے جبکہ انہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر کو
مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کی مطبوعہ معرفۃالقراٰن کا سیٹ تحفے میں دیا گیا جس پر
انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں تحصیل شرقپور میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے کثیر تعداد میں
شرکت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
ایم پی
اے چوہدری افتخار احمد بھنگو، سابق ایم پی اےحاجی علی اصغر مُنڈا، سابق ایم پی اے صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری، سابق سٹی ناظم ڈاکٹر راؤوف گجر، سابق چیئرمین
چوہدری زبیر گھگ، سابق جنرل کونسلرملک اقبال احمد جوڑا، پرنسپل گورنمنٹ ہائی اسکول امجد بھنگو، میڈیا
پرسن ملک جاوید اقبال ، میڈیا پرسن عامر
مجید نوشاہی، معروف شخصیت راؤمزمل، چمن خان ، قیوم خان۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
سینئر بیوروکریٹ چوہدری بابر حیات تارڑ کے والد کے ایصالِ ثواب
کے لئے اجتماعِ ذکر و نعت
پچھلے دنوں سینئر بیوروکریٹ
چوہدری بابرحیات تاڑر کے والد کے ایصالِ ثواب کے لئے اجتماعِ ذکر و نعت کا اہتمام
کیا گیا جس میں کثیر سیاسی و سماجی شخصیات سمیت دیگر بیوروکریٹس نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود
اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
بعدازاں چوہدری بابر حیات
تاڑر سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سے ملاقات کی
نیز رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی
دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نیشنل اسمبلی ممبر علی
پرویز ملک اور ٹکٹ ہولڈر میاں سلیم کا فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن کا وزٹ
گزشتہ روز مختلف شخصیات MNA نیشنل
اسمبلی ممبر علی پرویز ملک اور MPA ٹکٹ ہولڈر میاں سلیم نے جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا۔
علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں
ایس پی صدر محمد حمزہ اور ایس ایچ او
فاروق اعظم سے ملاقات
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں ایس پی (SP)
صدر محمد حمزہ اور ایس ایچ او
(SHO) فاروقِ اعظم سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران
خواجہ سلیم عطاری اور کامران غازی عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے
سے گفتگو کی اور انہیں جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی
دعوت دی جس پر انہوں نے اپنی نیک خوہشات کا اظہار کیا۔بعدازاں افسران کو ذمہ داران
کی جانب سے مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئےگئے۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami