24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں تحصیل شرقپور میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے کثیر تعداد میں
شرکت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
ایم پی
اے چوہدری افتخار احمد بھنگو، سابق ایم پی اےحاجی علی اصغر مُنڈا، سابق ایم پی اے صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری، سابق سٹی ناظم ڈاکٹر راؤوف گجر، سابق چیئرمین
چوہدری زبیر گھگ، سابق جنرل کونسلرملک اقبال احمد جوڑا، پرنسپل گورنمنٹ ہائی اسکول امجد بھنگو، میڈیا
پرسن ملک جاوید اقبال ، میڈیا پرسن عامر
مجید نوشاہی، معروف شخصیت راؤمزمل، چمن خان ، قیوم خان۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں
رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے بھی شرکائے اجتماع کی
تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے
کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)