گزشتہ روز گوجرہ میں ایم ۔ پی۔اے و سابق صوبائی وزیر بلال اصغر وڑائچ کے بھائی اور بیرسٹر حسام علی وڑائچ و حارث علی وڑائچ کے والد صاحب  سابق ایم ۔این ۔اے ۔چوہدری امجد علی وڑائچ (مرحوم)کے قُل شریف کے موقع پر ان کے گھر پر قرآن خوانی کا اہتمام ہوا جس میں مدرسۃُ المدینہ کے طلبۂ کرام نے شرکت کی اور ذمہ دار دعوتِ اسلامی نے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

اس موقع پر کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کاروباری افراد نے بھی شرکت کی ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)