بخاری پارک سبی میں ہونے
والے ہفتہ وار اجتماع کے حوالے سے شخصیات سے ملاقات
صوبۂ بلوچستان کے شہر سبی میں واقع بخاری پارک میں دعوتِ اسلامی کے تحت یکم
دسمبر 2022ء بروز جمعرات ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تیاریوں کے
حوالے سے ذمہ داران نے مختلف قبائلی، سیاسی و سماجی شخصیات اور افسران سے ملاقات
کی جن میں ایس ڈی او کیسکو سبی علی
بخش بگٹی، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بھائی قبائلی رہنما نوابزادہ محمد بارو خان
باروزئی، معروف سینئر قانون دان قبائلی رہنما میر اختیار خان بنگلزئی، قبائلی سیاسی
و سماجی شخصیت میر اللہ
داد جتوئی، صدر انجمن تاجران قبائلی رہنما حاجی محمد طارق بنگلزئی، آر او آفس کیسکو
کے افسران مرید خان بنگلزئی، برکت علی ڈومکی، سینئر صحافی قبائلی رہنما رئیس یوسف
ہانبھی اور شہزاد لغاری شامل تھے۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع سمیت
دیگر دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔