دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے گورنمنٹ کے مختلف افسران سے ملاقات کی جن میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان، اسسٹنٹ کمشنر سٹی وقاص صفدر سکندری، ڈویژنل پروٹوکول آفیسر و انچارج کنٹرول روم صادق صواتی، سینئر کلرک ڈی سی آفس عبدالغفار، پی اے ٹو کمشنر جعفر حسین اور پی اے ٹو اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد سبحان شامل تھے۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق کلام کیا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہی دی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈی ایس پی سیّد علی شاہ (سیکورٹی آفیسر برانچ ڈسٹرکٹ نوشہرہ) سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے ڈی ایس پی سے چند اہم امور پر مشاورت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں پر کلام کیا۔بعدازاں ذمہ داران نے ڈی ایس پی سیّد علی شاہ کو دعوتِ اسلامی کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیا ۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز ڈسٹرکٹ نوشہرہ پولیس اسٹیشن رسالپور میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں نے پولیس اسٹیشن میں محرر گلزارخان، نائب محررمحمد علی خان ، محمد روہیت خان  و دیگر افسران، محرر و اہلکاروں سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی اور اسکے شعبہ جات بالخصوص FGRF کی خدمات کا تعارف کروایااور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے تحائف پیش کئے۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور ڈویژن خیبرپختونخواہ دعوت اسلامی / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)


گزشتہ روز ڈسٹرکٹ نوشہرہ پولیس اسٹیشن اضاخیل میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں نے پولیس اسٹیشن میں محرر بخت روان، نائب محرر عابد خان  اور فخر ِعالم خان و دیگر افسران، محرر و اہلکاروں سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی اور اسکے شعبہ جات بالخصوص FGRF کی خدمات کا تعارف کروایااور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے تحائف پیش کئے۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور ڈویژن خیبرپختونخواہ دعوت اسلامی / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز ڈسٹرکٹ نوشہرہ پولیس اسٹیشن کلان میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں نے پولیس اسٹیشن SHO نورالسلام خان ، مرزا نوشاد علی اور دیگر افسران، محرر و اہلکاروں سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی اور اسکے شعبہ جات بالخصوص FGRF کی خدمات کا تعارف کروایااور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے تحائف پیش کئے۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور ڈویژن خیبرپختونخواہ دعوت اسلامی / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ نوشہرہ ویلج کونسل چوکی ممریزپبی ٹاؤن میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے ناظم ویلج کونسل جنرل سیکریٹری نوشہرہ ڈسٹرکٹ اور مارٹیکس مال کے اونر سید محمد ابرہیم شاہ صاحب ، سیکریٹری ویلج کونسلر عبید خان اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار ماسٹر بشیر خان کے ساتھ ملاقات کا سلسلہ ہوا ۔

ذمہ داران نے دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں اور نیکی کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور ڈویژن خیبرپختونخواہ دعوت اسلامی / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ نوشہرہ پولیس لائن میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے DPO آفس نوشہرہ میں PA to DPO ایاز خان ، نائب PA اسفندیار خان، رپورٹر رحمان اللہ خان اور شاہ خالد کریمی سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی اور اسکے شعبہ جات بالخصوص FGRF کی خدمات کا تعارف کروایااور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے تحائف پیش کئے۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور ڈویژن خیبرپختونخواہ دعوت اسلامی / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں بھالپور میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈپٹی سیکریٹری ایریگیشن ساؤتھ سید عروج الحسن، سیکشن آفیسر آپریشن ایریگیشن شاہد محمود ، سیکشن آفیسر ایڈمن ایریگیشن احمد سعید چشتی ، ایڈیشنل سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد رمضان ، سیکشن آفیسر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد وسیم ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن فیصل عطاء خان ، ایس ۔ایچ۔ او بغداد رانا عابد و دیگر افسران سے ملاقاتیں کیں ۔

ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کے حوالے سے افسران کو بریف کیا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بھاولپور وزٹ کرنے کی دعوت دی اور مکتبۃُ المدینہ کے تصانیف تحفے میں پیش کئے ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی ڈسٹرکٹ بھاولپور / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


23نومبر 2022ء  کو K الیکٹرک کی ٹیم نے جامعۃ ُ المدینہ فیضانِ بغداد میں سیفٹی ایورنس کے حوالے سے ٹریننگ سیشن کروایا گیاجس میں کے الیکٹرک کے جنرل منیجر آصف اقبال ، ٹیکنیکل منیجر الطاف شیخ ، ڈپٹی جنرل منیجر حسن ، ٹیکنیکل انجینئر نوید محفوظ موجود تھے۔

کے الیکٹرک کے جنرل منیجر آصف اقبال طلبہ کو بجلی کے آلات استعمال کرنے کے حوالے سےٹریننگ دی۔ سیشن کے بعد ذمہ داران نے انہیں جامعۃ ُالمدینہ کلاس روم کا وزٹ کروایا اور دعوتِ اسلامی کے جملہ شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی۔

٭اس کے علاوہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ہیلتھ کے حوالے سے میٹنگ اٹینڈ کی جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نواز کلہوڑ صاحب سے زوجہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔ پھر نگرانِ شوریٰ کے ایشیاء گراؤنڈ اجتماع کے حوالے سے مدنی دورہ کیا اور چوک درس دیا۔( رپورٹ : غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات  دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار ان نے پشاور ڈویژن خیبرپختونخواہ میں قائم ہاسٹل میں ایم پی اے تاج محمد ترند خان سمیت دیگر ہاسٹل اسٹاف نمروز خان اورشہزاد احمد خان سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار رجب علی عطاری نے اتھارٹی پرسنز کو ملک و بیرون ملک میں ہونےوالی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو پسند کرتے ہوئے وزٹ کرنے کے لئےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( رپورٹ : احمد رضا عطاری مدنی کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی پشاور ڈویژن خیبرپختونخواہ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


23 نومبر 2022 ءکو شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے سندھ سیکریٹریٹ آفس کا دورہ کیا جہاں سردار پارس ڈیرو(Special Assistant to C.M. for Youth Affairs Department پی ایس سردار پارس ڈیرو مہتاب کھوکھر، سپرنٹنڈنٹ مقصود علی شاہ، محکمہ خزانہ محمد حنیف نوریو،سیکشن آفیسرمحکمہ داخلہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے افسران کو دنیا بھر میں ہونے والےدعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف۔جی۔آر۔ایف کے فلاحی کام کے بارے میں بتایا اور معاون وزیرِ اعلیٰ سمیت دیگر افسران کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔( رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور کے علاقے تاج باغ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اس اجتماعِ پاک میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جا ت کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں عطیات جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون میں رقم جمع کروائی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)