گزشتہ دنوں سیالکوٹ  زون ،پھالیہ کابینہ ،جوکالیاں ڈویژن نگران ڈاکٹرزمان عطاری کے والد محترم محمد حسین مرحوم ہارٹ اٹیک کے سبب گاؤں سعداللہ پور میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران، رشتے داروں اور اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ان کی نماز جنازہ رکن شوریٰ حاجی اظہر عطاری نے پڑھائی اور مرحوم کے لئے دعائیں کیں۔ مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ مرحوم کی بے حساب مغفرت فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


مجلس رابطہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں  کی کوششوں سے سِبی کتب میلہ 2020 میں مکتبۃالمدینہ(دعوتِ اسلامی) کا اسٹال بھی لگایا گیا جہاں مکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ سینکڑوں کتب و رسائل رکھے گئے۔اس موقع پرکتب بینی کے شائقین، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، پولیس افسران، ڈاکٹر فضل محمد قریشی (ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ) سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے اسٹال کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر مجلس رابطہ حیدر آباد ریجن کے ذمہ دار محمد راشد عطاری اور مکتبۃ المدینہ کے ریجن ذمہ دار نے شخصیات کا استقبال کیا اور مکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔ انہوں نے دعوت اسلامی کی اس کاوش کو سراہا اور مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دیئے۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد G-11 میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں مجلس رابطہ اسلام آباد کے ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کی زیر اہتمام نگران مجلس رابطہ پاکستان محمد قربان عطاری کے ہمراہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےاسلام آباد میں مرتضی ٰجاوید عباسی( ایم این اے و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی)٭فرید عباسی (M.P.A )٭نزیر عباسی( M.P.A)٭عارف عباسی (چئیرمین R.D.A راولپنڈی)٭جنرل خالد سعید ٭ محمد شہزاد( انجینئر ) ٭رستم علی ( امیدوار M.P.A ) سے ملاقات کی دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا، مدنی مرکز وزٹ کرنے کی دعوت دی اور مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تحفۃً پیش کئےجب کہ دیگر شہروں میں بھی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں، ان کے نام یہ ہیں بلوچستان:سردار زادہ ابراہیم خان باروزئی ( قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت )کراچی: فہیم میمن (رٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل)عبدالستار جونیجو (رٹائرڈ ڈپٹی سیکریٹری) سرگودھا سٹی: بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا(سابق وفاقی وزیر)


مجلس رابطہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں  کی کوششوں سے سِبی کتب میلہ 2020 میں مکتبۃالمدینہ(دعوتِ اسلامی) کا اسٹال بھی لگایا گیا جہاں مکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ سینکڑوں کتب و رسائل رکھے گئے۔اس موقع پرکتب بینی کے شائقین، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، پولیس افسران، عبدالمجید جونیجو(اسسٹنٹ کمشنر بھاگ ناڑی ضلع کچھی بولان) اور بڑی تعداد میں لوگوں نے اسٹال کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر مجلس رابطہ حیدر آباد ریجن کے ذمہ دار محمد راشد عطاری اور مکتبۃ المدینہ کے ریجن ذمہ دار نے شخصیات کا استقبال کیا اور مکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔


سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان  نواب ثناءاللہ خان زہری سے خلق جھالاوان خضدار میں کوئٹہ زون کے نگران زون غلام محی الدین عطاری، خضدار کابینہ کے نگران کابینہ ومجلس رابطہ کے زون ذمہ دار عبدالشکورعطاری، مجلس قافلہ زون ذمہ دار محمد گل، مجلس قافلہ کابینہ ذمہ دار محمد یوسف عطاری نے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور امیر اہل سنت کی مایہ ناز کتاب فیضان نماز اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کئے اور فیضان مدینہ کے وزٹ کرنے کی دعوت دی۔


رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری سےگزشتہ دنوں  سابق وفاقی وزیر طلال چوہدری اور جڑانوالہ کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی ملاقات ۔ 


تھانہ بھلوال سٹی میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔  اجتماع میں چوہدری عارف حسین چیمہ(ایس ایچ او سٹی بھلوال)، چوہدری سجاد احمد نت(ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر)، چوہدری سہیل مشتاق وڑائچ(رنراپ ایم پی اے) سمیت بھلوال سٹی اور صدر تھانے کے تفتیشی افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔


سلانوالی سٹی ایس ڈی پی او آفس سلانوالی میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع میں مہر مدثر ممتاز ہرل( اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی)، ملک محمد عثمان اعوان( ڈی ایس پی سلانوالی) ودیگر ایس ڈی پی او آفس اسٹاف، ریڈرا سٹاف، سرکل کے تفتیشی افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پرنگران سرگودھا زون محمد عادل عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں  سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ دوران ملاقات انہیں ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اور مدنی مراکز کا وزٹ کرنے کی دعوت دی اور مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تحفۃً پیش کئے فیصل آباد: محمد لطیف نذر(M.P.A) ٭ خیال احمد کاسترو(M.P.A) ٭مہر طاہر نواز )سیاسی شخصیت(٭شیرافگن چیمہ)سیاسی شخصیت(گجرات: غلام مصطفی گیلانی(S.P) ٭توقیر الیاس چیمہ) (A.D.C.G٭ شمیم بخاری) چیئرمین بیت المال ڈسڑکٹ گجرات(٭توقیر اشرف (انچاچ سیکورٹی برانچ ضلع گجرات)٭ سہیل بھٹی) ڈپٹی ڈائریکٹر بیت المال گجرات(٭محمدامجد) S.H.O تھانہ سول لائن) ٭میر طفیل (چیف ایڈیٹر نوائے وقت گجرات) لاہورڈی آئی جی آپریشنز آفس: (P.A to D.I.G محمدعاصم )٭محمد خالد( ہیڈ کلرک سیکورٹی)٭محمد علی ٭محمد بلال( S.P سیکورٹی )محمد نوید (S.S.P آپریشنز لاہور)٭زاہد نظامی ( D.S.Pسیکورٹی)٭رضا صفدر کاظمی (S.P سٹی لاہور) ٭شوکت علی شیخ( D.S لوئر مال)٭D.S.P سیکورٹی داتا دربار٭محمد یاسر( S.H.O داتا دربار )٭لیاقت ملک (انسپکٹر سیکورٹی داتا دربار) ٭عبدالقدیر( انٹیلی جنس برانچ)٭محمد اخلاق (D.S.P ٹریفک )٭محمد خرم (انچارج سیکورٹی ٹریفک) ٭محمد فرخ (P.S.O to C.T لاہور سید حماد عابد)٭نزیر چوہان( ایم پی اے پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت و چیئرمین مذہبی امور کمیٹی داتا دربار )٭اجمل چیمہ( وزیر C.M.I.T )٭زبیر نیازی ( چیئرمین کمپلینٹ سیل وزیر اعلیٰ پنجاب)٭میاں خالد( وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ) ٭محمد طارق (P.A ٹو کمشنر لاہور)٭محمد مقصود (P.S ٹو کمشنر لاہور )٭ڈی سی آفس لاہور کے اسٹاف سرگودھا: بابر رحمان وڑائچ(ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا) ٭ملک غضنفر احمد نتھوکہ(ڈی ایس پی پٹرولنگ سرگودھا) سندھ سیکریٹریٹ:سید قاسم نوید قمر (ایڈوائزر ٹو وزیر اعلیٰ سندھ منسٹری آف اسپیشل ایجوکیشن)٭فرید نواز ( PS ٹو سید قاسم نوید قمر )٭آفتاب میمن (سیکشن آفیسر لاء پارلیامنٹری افیئرس اینڈ کرمنل پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ )٭سالک سومرو (اسسٹنٹ لاء پارلیامنٹری افیئرس اینڈ کرمنل پراسیکیوشن)٭سلیم الدین ( اسسٹنٹ وفاقی محتسب سیکریٹریٹ )جبکہ ڈاکٹر لیاقت علی خان (M.P.A سٹی سرگودھا)کی والدہ محترمہ کے جنازہ اور تدفین میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نےشرکت کی جہاں ان کی ملاقات مختلف شخصیات( سید جاوید حسنین شاہ(M.N.A)چوہدری حامد حمید(M.N.A) حاجی فاروق بندیال) اونر بندیال ٹرانسپورٹ(حاجی ملک اسلم نوید)سابقہ میئر سرگودھا( حاجی شاہنواز رانجھا)ڈویژنل صدر( ودیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات) سے ہوئی ۔ دورانِ ملاقات انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

15فروری 2020ء بروز ہفتہ دارالسلام سوسائٹی کورنگی میں  شخصیات اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری نے خصوصی شرکت فرمائی۔ اس موقع پر غلام جیلانی(M.P.A) ٭ ہاشم رضا (M.P.A) ٭راجہ اظہر (M.P.A) ٭جاوید شیخ (ڈسٹرک صدر) ٭اسد مجاہد ٭ زنیر خان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی اور رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں  نے بھکر ڈسٹرکٹ کے ٹاؤن دریا خان میں حافظ عبدالمنان بیگ ( اسسٹنٹ کمشنر دریا خان)٭ملک عبدالرزاق گورچھا(انچارج C.I.A بھکر) ٭چوہدری ظفر عباس بھٹی(چیف آفیسر بلدیہ بھکر) ٭انسپکٹر شفیع اللہ خان(S.H.O سٹی دریا خان)سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات مختلف مسائل کے حوالہ مشاورت کا سلسلہ ہوا۔

اسی طرح عوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت لودھراں ساؤتھ پنجاب کےذمہ دارفداعلی عطاری کی وفدکےہمراہ سید کرار حسین (D.P.O) سے ملاقات اور انہیں امیراہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تصنیف کردہ کتاب تحفے میں پیش کی۔

اسی طرح کراچی ریجن و زون ذمہ داران نے ٹھٹھہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ناصر شاہ (صوبائی وزیر مذہبی امور و بلدیات) سے بھی ملاقات کی۔