دعوت اسلامی کے شعبہ  رابطہ برائے شخصیت کے زیراہتمام 02 مارچ 2021ء بروز منگل کراچی ڈویژن کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر ویسٹ آفس، پی ایس ٹو ڈی سی سجاد حسین و دیگر اسٹاف اور سپرنٹینڈنٹ انجینئر ویسٹ طارق مغل سے ملاقات کی۔ دعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی اور دنیاوی خدمات سے آگاہ کیا۔(شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ڈویژن)

لئیق احمد ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کراچی، طارق مصطفیٰ ایڈوائزر ٹو سی ایم سندھ فار کامن ویلتھ، ڈائریکٹر جنرل پارکس کے ایم سی طحہٰ سلیم، ڈائریکٹر جنرل ڈس ایبل پرسن گورنمنٹ سندھ غلام نبی نظامانی اور  جلال الدین مہر ایڈیشنل سیکریٹری ڈس ایبل پرسن نے کراچی شاہراہ فیصل پر واقع دعوتِ اسلامی کے ادارے فیضان ری ہیبلیشن سینٹر کا وزٹ کیا۔

دعوت اسلامی کے شعبہ  رابطہ برائے شخصیت کے ذمہ داران نے ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی رانا شعیب صاحب سے ملاقات کی۔ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی اور دنیاوی شعبہ جات میں دعوتِ اسلامی کی خدمات سےآگاہ کیا جس پر ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی رانا شعیب صاحب نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار شہباز احمد نے ملکوال میں چوہدری گلریز چن MPA پی ٹی آئی سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا ۔

چوہدری گلریز چن نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی نیت کا اظہار کیا۔


26 فروری  بروز جمعہ نے پنجاب اسمبلی سے سجاد صدیقی( ڈائریکٹر لیجسلیشن ڈیپارٹمنٹ)،مہتاب احمد (کوارڈیینٹر ڈی جی اورسیز پنجاب)، محمد آصف ڈوگر (ڈائریکٹر انٹی کرپشن )،سردار محمد اکبر علی( ڈوگر امیدوار صدر لاہور بار کونسل)، نواب سرفراز احمد سیال نے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا۔

ان شخصیات نے فیضان مدینہ میں جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔ 


26 فروری  بروز جمعہ اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد آصف نواز خان نے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا۔

ان شخصیات نے فیضان مدینہ میں جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔ 


گزشتہ دنوں لودھراں کے سابق چیئرمین بلدیہ شیخ افتخارالدین تاری کی دعوت پر ان کےگھرمنعقدہ دعائیہ تقریب میں شعبہ رابطہ برائے شخصیت کے ذمہ داران نے شرکت کی۔حضرت خواجہ پیرمحمدنویدمعصومی آف گوجرانوالہ نے دعاکروائی۔

اس موقع پرتقریب میں شریک معروف سیاسی وسماجی شخصیت ممبرچیمبرآف کامرس بھاولپورراؤمحمدسلیم ببلی،سینئرتاجررہنماراؤاحسان الحق،ترجمان ویوتھ ونگ صدر شہیدکانجوگروپ ملک عطاءاللہ اعوان،سینئر رہنما جماعت اہلسنت چاچا راناالطاف خان،راؤ نویداحمد و دیگرسیاسی وسماجی شخصیات سے ذمہ داران دعوتِ اسلامی کی ملاقات بھی ہوئی۔( فداعلی عطاری، شعبہ رابطہ برائے شخصیت دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ لودھراں)


پچھلے دنوں نیکی کی دعوت کے سلسلے میں  ایس ایس پی آفس ضلع صحبت پور میں سیکورٹی برانچ میں انچارج سیکورٹی برانچ اور ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پور کے صدر سماجی رہنما جمل خان بلوچ سے ملاقات کی ۔ ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کئے۔شجر کاری مہم کے حوالے سے آگاہ کیا ماہ نامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا ۔(شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن)


نذیر احمد میمن سابق ایڈیشنل ڈی آئی جی پولیس،  غلام مصطفیٰ میمن سینئر تپیدار اور جنید میمن (انجنيئر) ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ سے بھی ملاقات ہوئی حیدر آبادسے ان کے گھر پر تفصیلی ملاقات کا سلسلہ ہوا

دعوتِ اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے اہم شعبہ جات کے بارے میں آگاہی دی۔ مزید عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت بھی دی۔

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری،  مرکزی رابطہ کمیٹی کےرکن محمدمبین قادری اور علماء بورڈ کے اراکین علامہ طارق شہزاد قادری ، علامہ محمود قادری ، علامہ فرقان خلیل قادری نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ ونگران کراچی ریجن حاجی محمد امین عطاری سے بھی ملاقات کی۔( شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ڈویژن)

گزشتہ دنوں فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں  عرس حضرت سخی لعل شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلے میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ جنید مدنی اور حاجی فاروق جیلانی نے شعبان المعظم کے مہینے میں ہونے والے ”عرس“ میں دعوت اسلامی کے تین دن کے اجتماع کے حوالے سے تیاری اور دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ مزید مدنی مشورے میں خصوصاً انتظامات کے سرکاری معاملات گورنمنٹ گراؤنڈ لینا اور پرمیشن وغيره کا ہدف مجلس رابط کو دیا گیا۔ (رپورٹ: شعبہ رابط برائے شخصیات حیدرآباد ریجن ذمہ دار)

دعوت اسلامی کی مجلس  رابطہ کے تحت 07فروری 2021ء بروز اتوار فیضانِ مدینہ ڈیرہ اللہ یار میں انچارج CIA ضلع صحبت پور علی رضا کھوسہ کی آمد ہوئی جن کا استقبال نور مصطفی عطاری ڈپٹی کمشنر آفس ذمہ دار نے کیا ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے علی رضا کھوسہ کو دعوتِ اسلامی کی Activities کے بارے میں انفارم کیا اور قرآن پاک کا ترجمہ بنام کنزالایمان کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کنزالایمان شریف تحفے میں دیا۔( عاصم نعیم عطاری)