سابق وزیر اعظم پاکستان مرحوم میر ظفر اللہ جمالی کے ایصالِ ثواب کے لئے ان کی رہائش گاہ پر سوئم کا سلسلہ ہوا ۔

اس موقع پر دعوت اسلامی کے ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے مرحوم کے صدقہ جاریہ کے لئے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔ بیان کے اختتام پر ذمہ داران نے مرحوم کے صاحبزادگان عمر خان جمالی (منسٹر)، جان محمد جمالی (سابق وزیر اعلیٰ) اورقاسم شوری (ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی) سے تعزیت کی جبکہ دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں کو فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دی۔