فیصل
آباد میں شعبہ المدینۃ العلمیہ کا مدنی
مشورہ ، ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
دعوتِ
اسلامی کے تحقیقی و علمی شعبےالمدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر) کے تحت
مدنی مرلز فیضان مدینہ فیصل آباد میں ایک اہم مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کےذمہ
داران اور پاکستان مشاورت آفس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس
موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا
اور نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
اس کے علاوہ نگران ِ پاکستان مشاورت نے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھول سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami