دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے ڈیرہ الٰہ یار ضلع جعفر آباد کے معروف قبائلی و سیاسی رہنما، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کے سربراہ سخی شاہنواز خان عمرانی  اور میر محراب خان عمرانی کے کزن اور منظور احمد کے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور صبر کی تلقین فرمائی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔

اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔