دعوت اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت وزیر آباد کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار محمد آصف عطاری، مجلس قافلہ 12 ماہ کے زون ذمہ دار فضل الرحمن عطاری اور ڈویژن قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کا جائزہ لیا۔ ریجن ذمہ دار نے علاقائی دورہ کی کارکردگی کو مضبوط کرنےاور نیت ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرکے نیتیں ایڈ کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد آصف عطاری، لاہور ریجن ذمہ دار مجلس قافلہ)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام وزیر آباد کابینہ گوجرانوالہ زون میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری، ریجن ذمہ محمد آصف عطاری اور مجلس قافلہ 12 ماہ کے زون ذمہ دار فضل الرحمن عطاری نے شرکت کی۔ ذمہ داران نے مقامی افراد کو نیکی کی دعوت پیش کی اور نمازوں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد آصف عطاری، لاہور ریجن ذمہ دار مجلس قافلہ)


دعوت اسلامی کی مجلس قافلہ کے زیر اہتمام میاں میر کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن، علاقہ اور  حلقہ سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور رواں سال 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔مدنی مشورے میں لاک ڈاؤن کے بعد مدنی کاموں کی کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیاگیا جبکہ ریجن ذمہ دار نے علاقائی دورہ کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔ ریجن ذمہ دار نےکھالیں اکھٹی کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور اچھی کارکردگی پر تحائف بھی پیش کئے۔ اس موقع پر نگران کابینہ محمد رفیق عطاری، ریجن ذمہ دار محمد آصف عطاری، مجلس قافلہ 12 ماہ کے زون ذمہ دار علی رضا عطاری اور رکن کابینہ نفیس عطاری بھی موجود تھے ۔ (رپورٹ: محمد آصف عطاری، مجلس مدنی قافلہ میاں میر کابینہ شمالی زون)


مجلس قافلہ کے زیر اہتما م جیا موسیٰ ڈویژن میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار مجلس قافلہ 12 ماہ محمد آصف عطاری، زون ذمہ دار علی رضا عطاری اور نگران ڈویژن محمد کامران عطاری سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے لاک ڈاؤن کے بعد اسلامی بھائیوں کو قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرہ مدنی چینل پر براہ راست دیکھنے کی ترغیب دلائی۔مدنی حلقے میں علاقائی دورہ کو مضبوط کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ (رپورٹ: محمدآصف عطاری، مجلس قافلہ لاہورریجن)


دعوت اسلامی کی مجلس قافلہ کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ مانسہرہ میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں سمیت ریجن ذمہ دار مجلس قافلہ 12 ماہ محمد آصف عطاری، زون ذمہ دار صفدر عطاری اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور اسلامی بھائیوں کو مختلف سطح پر  ذمہ داریاں کی تقسیم کی ۔ ریجن ذمہ دارنے 12 ماہ میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں کو نماز ٹیسٹ کی اسناد تقسیم کیں اور انہیں دیگر اسلامی بھائیوں کو 12 ماہ کے قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمدآصف عطاری، مجلس قافلہ لاہورریجن)


دعوت اسلامی کی مجلس قافلہ کے زیر اہتمام زنجانی کابینہ کاجامعۃ المدینہ شاد باغ ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار مجلس قافلہ 12 ماہ محمد آصف عطاری، زون ذمہ دار علی رضاعطاری، نگران کابینہ، اراکین کابینہ سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف پیش کیا۔ ریجن ذمہ دار نےذمہ داران کو رواں سال اسلامی بھائیوں کو 12 ماہ کے قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمدآصف عطاری، مجلس قافلہ لاہورریجن)


دعوت اسلامی کی مجلس قافلہ کا مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور شمالی، جنوبی،ہزارہ، لکی مروت اور پشاور کے زون ذمہ داران سمیت مجالس نیت، دارالسنہ اور مالیات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور لاک ڈاؤن کے بعد قافلے میں سفر کروانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔ ریجن ذمہ دار نے  جن علاقوں کی سمتیں سوفٹ ویئر میں موجود نہیں ہے اس پر کلام کیا اور شعبے کی ترقی کے لئے مشاورت کی۔ (رپورٹ: محمدآصف عطاری، مجلس قافلہ لاہورریجن)