25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں 12ماہ مدنی کاموں کو بڑھانے اور مدنی قافلوں کے نظام کو مزیدمضبوط کرنے کےلئے فیضان مدینہ ایبٹ آباد میں دارالسنہ کا
افتتاح کردیا گیا۔
رکن شوری حاجی محمد امین قافلہ نے
اپنے دستِ مبارک سے افتتاح فرمایا اور استقامت
کی دعا کے ساتھ12ماہ مدنی قافلے کے اسلامی
بھائیوں اور دارالسنہ کے ذمہ داران کا
مدنی مشورہ فرمایا۔
اس موقع پر نگران مجلس مدنی قافلہ
حاجی مشکور عطاری، نگران کابینہ رمضان عطاری، ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری قافلہ، ریجن ذمہ دار
محمد آصف عطاری، مجلس مدنی قافلہ 12ماہ زون ذمہ دار محمد صفدر عطاری اور دیگر ذمہ داران
نے شرکت کی۔ (رپورٹ:
محمد آصف عطاری مجلس مدنی قافلہ لاہور ریجن)