دعوت اسلامی کی مجلس قافلہ کے زیر اہتمام زنجانی کابینہ کاجامعۃ المدینہ شاد باغ ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار مجلس قافلہ 12 ماہ محمد آصف عطاری، زون ذمہ دار علی رضاعطاری، نگران کابینہ، اراکین کابینہ سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف پیش کیا۔ ریجن ذمہ دار نےذمہ داران کو رواں سال اسلامی بھائیوں کو 12 ماہ کے قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمدآصف عطاری، مجلس قافلہ لاہورریجن)


دعوت اسلامی کی مجلس قافلہ کا مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور شمالی، جنوبی،ہزارہ، لکی مروت اور پشاور کے زون ذمہ داران سمیت مجالس نیت، دارالسنہ اور مالیات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور لاک ڈاؤن کے بعد قافلے میں سفر کروانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔ ریجن ذمہ دار نے  جن علاقوں کی سمتیں سوفٹ ویئر میں موجود نہیں ہے اس پر کلام کیا اور شعبے کی ترقی کے لئے مشاورت کی۔ (رپورٹ: محمدآصف عطاری، مجلس قافلہ لاہورریجن)