دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کےزیر اہتمام ڈاکٹر غلام قادر منگریوصاحب کی رہائش گاہ پر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل علاقہ اور گھر کے افراد نے شرکت کی۔

مجلس مدنی قافلہ کے ریجن ذمہ دار محمد یوسف رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور والدین کی فرمانبرداری کرنے کی ترغیب دلائی۔ ریجن ذمہ دار نے شرکا کو نماز کی پابندی کرنے، 7دن کے فیضان نماز کورس کرنے اور ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کا ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ پاکستان کے زیر اہتمام 6نومبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی، حیدر آباد، اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور اور ملتان ریجن کے ذمہ داران نےشرکت کی۔

نگران مجلس مدنی قافلہ پاکستان حاجی مشکور عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے اہداف طے کئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 7 اور 8 نومبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدنی قافلہ پاکستان کے تمام زون ، ریجن اور شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے شعبے کو مزید مستحکم بنانے، ایک ماہ اور تین ماہ کے مدنی قافلوں کی تعداد بڑھانے، علاقائی دورہ اور یوم تعطیل اعتکاف کااضافہ کرنے اور مجلس مدنی قافلہ کو آئی ٹی کے حوالےسے Automatedکرنے پر کلام کیا۔

مدنی مشورے کے اختتام پر رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری نے بذریعہ لنک شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازااور ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرمائی۔مدنی مشورے میں موجود کثیر ذمہ داران نے ایک ماہ اور 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت بھی کی۔

اس مدنی مشورے میں تمام ذمہ داران نے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے شرعی مدنی پھولوں کا ٹیسٹ بھی دیا جبکہ مختلف ریجن اور زون ذمہ داران کو امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی طرف سے عطا کردہ عیدی بھی پیش کی گئی۔


5نومبر 2020ء کو مجلس مدنی قافلہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ ویڈیو لنک یوکے کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے ریجن کے نگران خالد عطاری، مجلس سفر، مجلس دار السنہ کے ذمہ دار شاکر عطاری اور مجلس بیرون ملک مدنی  قافلہ عبد الرحیم عطاری سمیت یوکے ریجن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین قافلہ عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور یوکے میں لاک ڈاؤن کے دوران مدنی قافلے سفر کروانے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی۔


مجلس مدنی قافلہ و تاجران کے زیر اہتمام  تین دن کے لئے کراچی سے حیدر آباد مدنی قافلے سفر کررہے ہیں۔

اسی سلسلے میں 6نومبر 2020ء کو کراچی میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مدنی قافلے میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی برکات اور مسجد کے آداب بیان کرتے ہوئے ہر معاملے میں شریعت کو ملحوظ نظر رکھنے کا ذہن دیا۔


6نومبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مجلس 12 مدنی کام کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد، فیصل آباد، کراچی، حیدر آباد، لاہور اور ملتان ریجن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مجلس مدنی قافلہ 12 ماہ کے ذمہ دار راشد عطاری اور نگران مجلس مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور 12 مدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے 12 ماہ کے اسلامی بھائیوں کے ذریعے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی۔ مدنی مشورے میں علاقائی دورہ، یوم تعطیل اعتکاف اور مدنی قافلے میں سفر کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی قافلہ کے تحت فیضان مدینہ مگسی کالونی حب چوکی بلوچستان میں فیضان مدینہ میں 4 نومبر 2020ء بروز بدھ مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں حب کابینہ کے اراکین کابینہ، آئمہ اکرم اور مدرسین نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں رکن شوری حاجی امین عطاری نے مدنی قافلہ اور ٹیلی ٹھون کے متعلق شرکا سے کلام کرتے ہوئے شرکا کو 12 ماہ مدنی قافلے کی ترغیب دلائی جس پر 22اسلامی بھائی نے 12 ماہ مدنی قافلہ کی نیت کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی قافلہ کے تحت2 نومبر 2020 ء بروز پیر اسلام آباد G11 فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن کے مدرستہ المدینہ للبنین کے ناظمین نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں اسلام آباد ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار عرفان قافلہ نے ہر ماہ 3 دن ہر 12 ماہ میں 1 ماہ اور زندگی میں یکمشت 12 ماہ سفر کا ذہن دیا جس پر تمام ناظمین نے خود بھی سفر کرنے اور مزید قافلے تیار کر کے سفر کروانے کی نیت کی۔ اس موقع پر ذمہ دار دعوت اسلامی نے مدنی قافلہ میں سفر کے حوالے سے اہداف طے کئے۔(رپورٹ:محمد حارث عطاری نمائندہ مجلس قافلہ، شب و روز نیوز)


مجلس مدنی قافلہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 3نومبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن کے تمام زون، کابینہ اور ڈویژن مدنی قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین قافلہ عطاری نے 7 اور 8 نومبر 2020ء کو مدنی قافلہ پاکستان کے تمام ذمہ داران کے لئے ہونے والے تربیتی اجتماع کے حوالے سےگفتگو کی۔ مدنی مشورے میں سمت و کارکردگی ایپلی کیشن، ٹیلی تھون اور 1 ماہ کے مدنی قافلے کے متعلق بات چیت کی۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 2 نومبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن کے مدرسۃ المدینہ للبنین کے ناظمین نے شرکت کی۔

اسلام آباد ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار محمد عرفان عطاری نے شرکا کو امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعا سے حصہ پانے کے لئے ہر ماہ 3دن، ہر سال 1ماہ اور زندگی میں ایک بار 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ مدنی مشورے میں ناظمین کو خودبھی اور طلبہ کے سرپرستوں کو مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے تحت 3نومبر 2020ء کو کھرانہ موڑ سیالکوٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن اور علاقائی سطح کے مدنی قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مجلس مدنی قافلہ کے ذمہ دار محمد عثمان عطاری نے 20 نومبر 2020ء سے 12 دن کےلئے سفر کرنے والے مدنی قافلے اور ٹیلی تھون کے حوالے سے گفتگو کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان رسول کے لئے تربیتی سیشن کا سلسلہ جاری ہے جس میں مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ حیدر آباد ریجن، فیصل آباد ریجن، اہور ریجن اور لاہور ریجن میں12 ماہ کے عاشقان رسول کے لئے ہونے والے تربیتی سیشن تین دن تک جاری رہے گا۔