1 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام
22نومبر 2020ء کو گلزار ہجری کابینہ کراچی
میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل علاقہ اور دعوت اسلامی کے ذمہ
داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین قافلہ عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور غوث پاک رضی اللہ عنہ کی سیرت کے
مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ رکن شوریٰ نے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں
کو 6 دسمبر 2020ء سے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
محفل نعت کے اختتام پراس سال جامعۃ المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والے مدنی
اسلامی بھائیوں میں تحائف بھی دیئے گئے۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ )