1 جمادی الاخر, 1446 ہجری
مجلس مدنی قافلہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22
نومبر 2020ء کو ابراہیم حیدری کورنگی کابینہ میں ڈویژن نگران شیراز عطاری کے والد مرحوم کے چالیسواں کے سلسلے میں محفل نعت
کا انعقاد کیا گیا جس میں مرحوم کے عزیز و اقارب اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین قافلہ عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ
ثواب کرنے کا ذہن دیا۔ محفل کے اختتام پر مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے
مغفرت کی گئی۔ (رپورٹ: محمد حارث
عطاری، شعبہ مدنی قافلہ )