دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضان مدینہ فاروق آباد میں 13 دسمبر 2020ء بروز اتوار راہ خدا میں سفر کرنے کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ ہوا جس میں رکن کابینہ غلام جیلانی عطاری اور ڈویژن ذمہ دران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں غلام عباس عطاری رکن جنوبی لاہور زون نے شعبے کے مدنی کام کرنے ، دینی کام کے حوالے سے جدول بنانے، عاشقان رسول کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے ،مدنی دورہ کرنے اور یوم تعطیل اعتکاف کرنے جیسے کئی امور پر کلام کیا ۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور عاشقان رسول کو علمِ دین سے آراستہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام وقتاً فوقتاً ملک و بیرون ملک مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں پاکستان بھر میں 25، 26 اور 27 دسمبر 2020ء کو سنتوں کی تربیت کےلئے عاشقانِ رسول کے مدنی قافلے سفر کریں گے۔ آپ بھی چھٹیوں سے فائدہ اٹھائیں اور اپنا وقت اللہ کی راہ میں گزاریں۔

دعائے عطار

جو کوئی انگریزی ماہ کے چوتھے جمعے کو تین دن کے مدنی قافلے میں سفر اختیار کرے اُسے شفاعت فرمانے والے آقا صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی شفاعت بروز قیامت نصیب فرما اور جو کوئی میری مدنی بیٹی اپنے کسی محرم کو چوتھے جمعے کو سفر کروادے اس کے حق میں بھی یہ دعا قبول فرما۔اٰمین بجاہِ النبی الامین صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلم

مدنی قافلے میں سفر کرنے کے خواہش مند اسلامی بھائی اپنے علاقے کے ذمہ داران سے رابطہ فرمائیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے تحت 06دسمبر2020ء بروز  اتوار فیصل آباد سول لاہن صدائے مدینہ مسجد کےقریب واقع ایک مقام پر قافلہ اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

قافلہ اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری نے شرکا کو اپنی اور ساری دنیا کی اصلاح کی کوشش کرنے، دین اسلام کی بقا کے لئے راہے خدا عزوجل میں سفر کرنے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی قافلہ میں سفر کرنے کے متعلق اہم نکات دیئے ۔(رپورٹ: محمد فیصل عطاری ڈویژن مدنی قافلہ ذمہ دار)


30نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم مدنی قافلہ آفس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری، پاکستان دار السنہ ذمہ دار محمد شاکر عطاری المدنی، مجلس 12 ماہ مدنی قافلہ کے رکن سمیت کراچی ریجن اور زون کے مدنی قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین قافلہ عطاری نے قافلہ اجتماع کی تیاری کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی جبکہ مدنی مشورے میں 6 دسمبر 2020ء کو ہونے والے انٹر نیشنل مدنی قافلہ اجتماع کو آرگنائز کرنے کے حوالے سے پلاننگ کی گئی۔


دعائے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ حاصل کرنے لئے مجلس قافلہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 20نومبر 2020ء کو کراچی کے مختلف علاقوں سے عاشقان رسول نے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔

ناظم آباد کابینہ سے بھی کئی عاشقانِ رسول ایک مدنی قافلہ K.P.Kکابینہ کی جانب روانہ ہوا ۔ قافلے میں موجود شرکا نے کے پی کے پہنچ کر چوک درس اور علاقائی دورہ کےساتھ ساتھ عاشقان رسول کو فجر کی نماز کے لئے جگا رہے ہیں جبکہ علم دین سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر نگران کابینہ کا کہنا تھا کہ مدنی قافلے کی برکت سے علاقے میں دینی کاموں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدنی قافلے دنیا بھر میں جہاں بھی سفر کرتے ہیں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہی ہوتا ہے۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 29 نومبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تربیتی سیشن ہوا جس میں کراچی اور حیدر آباد سے  12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی سید لقمان عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور اسلامی بھائی کو دینی کاموں پر استقامت، نفلی عبادت کرنے اور اللہ کی رضا کو ہر دم پیش نظر رکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 27نومبر 2020ء کو صفورا چورنگی کراچی میں شخصیات کا مدنی حلقہ ہوا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری نے ”مال کی محبت کی مذمت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ماہنامہ فیضان مدینہ پڑھنے کے ساتھ ساتھ سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب بھی دلائی۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


آج بروز منگل  رسول نگر سے مجلس مدنی قافلہ دعوت اسلامی کے تحت 12 ماہ اور ایک ماہ کے مدنی قافلے سفر کررہے ہیں۔

روانگی سے قبل اسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے جدول کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی اور مدنی قافلے سے متعلق امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی پھول بیان کئے۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 6دسمبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی قافلہ اجتماع ہوگا جس میں دنیا بھر سے مدنی قافلہ ذمہ داران شریک ہونگے۔

اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ اس اجتماع میں مدنی قافلہ بیرون ملک کے ذمہ داران بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرینگے۔


پچھلے دنوں مجلس مدنی قافلہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مجلس مدنی قافلہ کے زون ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔(رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ )


مجلس مدنی قافلہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 نومبر 2020ء کو ابراہیم حیدری کورنگی کابینہ میں ڈویژن نگران شیراز عطاری کے والد مرحوم کے چالیسواں کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مرحوم کے عزیز و اقارب اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین قافلہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔ محفل کے اختتام پر مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ )


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 22نومبر 2020ء کو گلزار ہجری کابینہ کراچی  میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل علاقہ اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین قافلہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور غوث پاک رضی اللہ عنہ کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ رکن شوریٰ نے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کو 6 دسمبر 2020ء سے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

محفل نعت کے اختتام پراس سال جامعۃ المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والے مدنی اسلامی بھائیوں میں تحائف بھی دیئے گئے۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ )