دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 8 جنوری 2021ء کو کراچی ریجن میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا۔

رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری، نگران شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری اور قافلے میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ نے علاقے کے عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت پیش کی اور راہِ خدا میں سفر کرنے کے فضائل بیان کئے۔