دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام
16 جنوری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ وندر میں مدنی حلقہ ہوا جس میں 12 ماہ کے
مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان رسول نے شرکت کی۔
کراچی ریجن 12 ماہ مدنی قافلہ کے ذمہ دار عثمان
واجہ عطاری نے شرکا کو دینی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کا ذہن دیتے ہوئے فرمایا
کہ تبلیغ دین میں جیسی بھی آزمائش آئے ہمیں دین کا کام نہیں چھوڑنا اور ہمت
نہیں ہارنی، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان جگہوں کو Explore
کرنا ہے جہاں ابھی تک دعوت اسلامی نہیں پہنچی ۔
واضح رہے کہ یہ تربیتی سیشن ان عاشقان رسول کے
درمیان ہوا جو گزشتہ 4 ماہ سے بلوچستان کے
ایسے پسماندہ علاقوں میں دینی کام کررہے ہیں، جہاں زندگی گزارنے کی سہولیات میسر
نہیں مثلاً پانی، موبائل کے نیٹ ورک
پرابلم اور کھانے خریدنے کے لئے کئی کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔(رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)