دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 3 جنوری 2021ء کو نیو کراچی کابینہ میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں نگران شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری، کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ مدنی قافلہ نے اطراف کے عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں ایک ماہ کے مدنی قافلہ میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ مدنی قافلہ کے تحت بحریہ ٹاؤن کراچی میں 2 جنوری 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں بحریہ ٹاؤن کابینہ مشاورت کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے12 دینی کاموں کو مزید آگے بڑھانے کے والے سے اہداف طے کئے اور کابینہ ذمہ داران کو فعال کرنے کا ذہن دیا جبکہ ذمہ داران نے بڑھ چڑھ کر دینی کام کرنے کی یقین دہانی کروائی۔(محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام گجرات شاہ جہانگیر روڈ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں کابینہ سطح کے قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی قافلہ ذمہ دار محمد عرفان عطاری نے پیشگی جدول اور ایک ماہ کے قافلے کے حوالے سے گفتگو کی۔(محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 23 دسمبر 2020ء کو سیالکوٹ زون گگھڑ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد عرفان عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مجلس کی طرف سے دیئے گئے شیڈول کی پابندی کرنے اور 28 دسمبر 2020ء سے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 24 دسمبر 2020ء کو سیالکوٹ زون  گگھڑمیں مدنی حلقہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد عرفان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور آپس میں ملاقات کرتے ہوئے سلام میں پہل کرنے، حسن اخلاق اور مسکراکر ملنے کا ذہن دیا۔ بیان کے بعد طلبہ کو 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی نیتیں کروائی گئیں۔(رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 23دسمبر 2020ء کو فیصل آباد کے علاقے عمر مسجد گلستان کالونی میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں فیصل آباد زون کے مدنی قافلہ ذمہ دار محمد طاہر عطاری، نگران کابینہ محمد مظہر عطاری مدنی،محمد فہیم عطاری مدنی اور محمد عثمان عطاری مدنی سمیت ڈویژن مدنی قافلہ ذمہ دار اور رکن کابینہ نے شرکت کی۔

ذمہ داران نے علاقے کے عاشقان رسول کو آپس میں صلہ رحمی کرنے کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جیکب آباد میں مدنی مشورہ ہواجس میں ڈویژن اور علاقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی قافلہ ریجن ذمہ دار حیدر آباد نے شرکا کی تربیت کی اور عاشقان رسول کو 25، 26، اور 27 دسمبر 2020ء کو زیادہ سے زیادہ مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام ریجن ذمہ دار مدنی قافلہ نے ڈویژن مدنی قافلہ کے ہمراہ جیکب آباد میں دکان دکان جاکر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

ریجن ذمہ دار نے انہیں 25، 26 اور 27 دسمبر 2020ء کو تین دن اور 8 جنوری 2021ء سے ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر کئی عاشقانِ رسول نے اپنی نیتیں پیش کیں جبکہ کثیر اسلامی بھائیوں نے اپنے نام بھی لکھوائے۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 21 اور 22 دسمبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دو دن کا تربیتی سیشن ہوا جس میں پاکستان بھر کے دار السنہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

تربیتی سیشن میں اراکین شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری، حاجی سید لقمان عطاری، نگران مجلس مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری اور پاک دارالسنہ ذمہ دار محمد شاکر عطاری مدنی نے وقتاً فوقتاً شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم نکات بیان کئے۔

اس تربیتی سیشن میں دارالسنہ ذمہ داران کو یہ ذہن دیا گیا کہ ہر ذمہ دار کو خوش اخلاق، اپنے ٹارگیٹ کو فوکس میں رکھنے والا، خندہ پیشانی سے ملنے والا، Speaking Power رکھنے والا، صبر کا پیکر، سمجھداری اور احساس ذمہ داری رکھنے والا ہونا چاہیے جبکہ Communication Skills اپنے اندر develop کرنے اور ذمہ داران کو فعال کرنے اور دینی کاموں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 21 دسمبر 2020ء کو ڈیرہ اللہ یار مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈیرہ اللہ یار زون کے اراکین کابینہ اور مدنی قافلہ کے ذمہ دار صدوراعطاری نے شرکت کی۔

حیدر آباد مدنی قافلہ کے ریجن ذمہ دار محمد اکبر عطاری نے 25، 26 اور 27 دسمبر 2020ء کو سفر کرنے والے مدنی قافلے کے حوالے سے گفتگو کی اور 8 جنوری 2021ء سے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 20 دسمبر 2020ء فیصل آباد زون D گراؤنڈ کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران، ڈویژن مدنی قافلہ ذمہ داران اور علاقائی مدنی قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

فیصل آباد زون کے مدنی قافلہ ذمہ دار محمد طاہر عطاری نے25، 26 اور 27 دسمبر 2020ء کومدنی قافلے میں سفر کرنے اور اس کے لئے ہر ڈویژن سے بسیں نکالنے کا ہدف دیا۔مدنی مشورے میں سمتوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور ذمہ داران کو فعال کرنے کا ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کا ایک ذیلی شعبہ دار السنہ بھی ہے جس میں مدنی قافلے میں سفر کرنے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جاتی ہے اور سمتوں کے ساتھ ساتھ اخراجات بھی فراہم کئے جاتے ہیں۔ اس شعبے پر آنے والے اسلامی بھائیوں کو ضروری شرعی مسائل کے ساتھ ساتھ دیگر دینی علوم بھی سکھایا جاتا ہے۔ فی الوقت پاکستان بھر  میں 12 سے زائد مقامات پر دار السنہ قائم ہے۔

حال ہی میں مدنی قافلہ کے تحت کوئٹہ سریاب روڈ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دارالسنہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔رکن شوری حاجی محمد امین عطاری نے دارالسنہ کا افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

بعد ازاں رکن شوریٰ نے مقامی تاجر سے ملاقات بھی کی اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مسجد بنوانے کا ذہن دیا۔