شعبہ مدنی قافلہ دعوت اسلامی کے نگران حاجی
مشکور عطاری کا 14 فروری سے 20فرروی 2021ء تک حیدر آباد ریجن میں شیڈول رہا جس میں
انہوں نے مختلف زونز اور کابینہ سمیت لاڑکانہ،
کشمور، گمبٹ، سوئی، سیہون شریف، ڈھرکی، ڈیرہ
مرادجمالی اور ان کے اطراف کا دورہ کیا۔
حاجی
مشکور عطاری نے ان مقامات پر نگران کابینہ سے ملاقاتیں اور مدنی قافلہ ذمہ داران
کا مدنی مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں کارکردگیوں کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے
اہداف طے کئے گئے۔نگران مجلس مدنی قافلہ نے قافلہ ذمہ داران کو 26 فروری 2021ء سے ایک ماہ کے لئے عاشقان رسول
کوتیار کرکےان مقامات سے ایک ایک بوگی
روانہ کرنے کا ہدف دیا۔نگران شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے مدارس المدینہ
بوائز اور جامعات المدینہ بوائزکے طلبہ اور اساتذہ کے ذریعے اطراف کی مساجدوں میں
دینی کاموں کو بڑھانے اور مدنی قافلہ کی سمتوں کے حوالے سے گفتگو کی۔
دوران شیڈول حیدر آباد ریجن میں مختلف مقامات پرعرس
حضور خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ اور مدنی قافلہ اجتماعات ہوا جس میں حاجی مشکور
عطاری نے بیانات کئے، اجتماعات میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد 12ماہ، ایک ماہ، اور12 دن کے مدنی قافلے میں
سفر کرنےکے لئے تیار ہوئی۔ بعد ازاں ان مقامات پر شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوئیں جس
میں انہیں مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔
نگران شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے حضرت
لعل شہباز قلندر عثمان مروندی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری بھی دی
جہاں فاتحہ خوانی سلسلہ ہوا۔ (رپورٹ:
محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)