.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 19
دسمبر 2021ء بروز اتوار ضلع گجرانوالہ پنجاب پاکستان میں سیکھنے
سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی مدرسۃ المدینہ بوائز دعوتِ
اسلامی کے اسٹاف نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز لیاقت
عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےانہیں 12
ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ 7 اسلامی
بھائیوں نے 12 ماہ کے مدنی قافلے جانے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
واضح رہے یہ مدنی قافلہ 23 دسمبر 2021ء کو راہِ
خدا عزوجل میں سفر کرے گا۔(رپورٹ:حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 19
دسمبر 2021ء بروز اتوار خیبر پختون خواہ کے علاقے سوات اور بحرین میں دینی کاموں
کا سلسلہ رہا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران 12 ماہ کے عاشقانِ رسول نے ذمہ
داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ علاقائی دورہ کرتے ہوئے مقامی اسلامی بھائیوں کو پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کی ترغیب
دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خدا میں تین دن، 12 دن، ایک ماہ اور 12 ماہ کے
مدنی قافلوں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: حارث
عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت پچھلے
دنوں ایک ماہ کا مدنی قافلہ فیصل آباد ریجن سے سفر پر روانہ ہوا جس میں کثیر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔اس مدنی قافلے میں وقتاًفوقتاً مبلغِ دعوتِ اسلامی
شرکائے قافلہ کی تربیت ورہنمائی کرتے رہتے ہیں۔
اسی سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، نگرانِ پنجاب مشاورت حاجی اسلم عطاری
اور مدنی قافلہ ذمہ دار قاسم عطاری نے مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول کی دینی، اخلاقی
اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئےانہیں 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا
جس پر شرکا میں سے 85 اسلامی بھائیوں نے 12 ماہ کے لئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے
تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 26 دن کے’’مدنی قافلہ کورس‘‘کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکا کی تربیت و رہنمائی کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں 16 دسمبر 2021ء بروز جمعرات مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی سیّد لقمان عطاری نے شرکائے کورس کی دینی، اخلاقی اور
تنظیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا ۔ جن میں سے چند یہ ہیں:ہم جو بھی عمل کرتے ہیں وہ اللہ کی رضا کے لئے ہونا چاہیئے۔ ہم جب دعوت اسلامی کے
نمائندے کے طور پر کہیں جاتے ہیں تو ہر جگہ ہمارا کردار دیکھا جاتا ہے۔ پیر صاحب
کے پیچھے چلیں تو آپ کامیاب ہیں۔(رپورٹ:حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 16دسمبر
2021ء بروز جمعرات صوبہ پنجاب تحصیل پتوکی سٹی پھول نگر
میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں مدنی قافلہ ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران نگران قصور ڈسٹرکٹ حاجی نعیم عطاری اور
مدنی قافلہ ذمہ دار علی عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے 24 ،25 ،26 دسمبر
2021ء کو تین دن اور 26 دسمبر 2021ء کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کو
شرکت کروانے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس کے علاوہ مقامی مسجد میں بعد نمازِ مغرب
سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں عاشقانِ رسول کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی
ترغیب دلائی گئی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیرِ اہتمام
پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس
میں مدنی قافلہ کورس کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگرانِ شعبہ حاجی مشکور
عطاری نےشرکا کے درمیان ’’ علاقے سے مدنی قافلے کیسے تیار کریں‘‘ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
اس موقع پرشرکا نے اپنے اپنے علاقوں میں زیادہ
سے زیادہ مدنی قافلے تیار کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:حارث
عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈویژن اعظم بستی کی فیضانِ جمالِ مصطفیٰ مسجد میں
قافلہ اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیرِ اہتمام
15دسمبر 2021ء بروز بدھ ڈویژن اعظم بستی کی فیضان جمال مصطفیٰ مسجد میں قافلہ
اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں اراکینِ کابینہ شکیل عطاری، جہانگیر عطاری، قاری نیاز عطاری، عاطف رضا عطاری،
قیصر رضا عطاری، عبدالمطلب عطاری، علاقائی
ذمہ دار عتیق عطاری اور عبدالرشید عطاری سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدنی قافلہ
کےزیرِاہتمام9دسمبر2021ءبروزجمعرات پاکستان کےشہراٹک میں ہفتہ وارسنتوں بھرااجتماع
منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگران ِزون محمد لیاقت عطاری
نےصفائی ستھرائی کی اہمیت کےموضوع پرسنتوں بھرابیان کرتےہوئےاسلامی بھائیوں کی
تربیت ورہنمائی کی اوردعوتِ اسلامی کےتحت مدنی قافلوں میں شرکت کرنے کاذہن دیا۔
واضح رہےدورانِ بیان کم وبیش 7اسلامی بھائیوں
نےایک ماہ کےمدنی قافلےمیں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:رکن زون مدنی قافلہ نعمان عطاری ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
فیضان مدینہ کراچی میں حاجی مشکور عطاری اور محمد عادل
عطاری کی باہمی ملاقات
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے نگران حاجی مشکور عطاری نے 7 دسمبر 2021ء کو عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں نگران شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری سے
ملاقات کی۔
ملاقات
کے دوران زون اور دیگر ذمہ داران کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور سمتوں کے حوالے
سے تبادلۂ خیال ہوا۔ (رپورٹ: حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدنی قافلہ کےزیرِاہتمام
مدنی مرکزفیضانِ مدینہ فیصل آباد میں عظیم الشان قافلہ اجتماع کاسلسلہ جاری ہےجہاں
سےعاشقانِ رسول ایک ماہ اور12دن کےقافلےمیں سفرکریں گے۔
اسی سلسلےمیں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
محمدامین قافلہ عطاری نےدیگرذمہ داران کےہمراہ قافلہ اجتماع میں
لگنےوالےمکتبۃالمدینہ کےاسٹال کاوزٹ کیا۔
رکنِ شوریٰ نےاسٹال کاجائزہ لیتےہوئےوہاں
موجوداسلامی بھائیوں کودعاؤں سےبھی نوازا۔(رپورٹ: محمد سلیم عطاری معاون نگران مجلس مکتبۃ المدینہ ہیڈ آفس کراچی،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
.jpeg)
شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی
کےزیرِاہتمام19نومبر2021ءبروزجمعہ پاکستان کےشہر شاہ پورضلع سرگودھامیں قافلہ
اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں
کثیرتعدادمیں عاشقانِ رسول نےشرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ سرگودھا زون عادل رضا
عطاری نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئےاسلامی بھائیوں کومدنی قافلوں میں شرکت کرنے کاذہن
دیاجس پروہاں موجودعاشقانِ رسول نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔ (رپورٹ: بلال عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدنی قافلہ کےتحت پچھلےدنوں
مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن لاہورمیں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ریجن وزون
اوراراکینِ کابینہ کےذمہ داراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔
اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
یعفوررضاعطاری نےمدنی مشورےمیں شریک اسلامی بھائیوں کی دعوتِ اسلامی کے12دینی
کاموں کےحوالےسے تربیت کی اور23نومبر2021ءکوہونےوالےقافلہ اجتماع کےبارےمیں اہم
امورپرکلام کیاجس پرذمہ داران نےزیادہ سےزیادہ اسلامی بھائیوں کوایک ماہ
کےقافلےمیں سفرکروانےکی اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: ابو میلاد محمد آصف عطاری شعبہ 12ماہ مدنی
قافلہ لاہور ریجن ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)