19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کےتحت پچھلے
دنوں اسلام آباد میں ایک ماہ کا مدنی قافلہ راہِ خدا کے سفر پر روانہ ہوا جس میں
کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگرانِ زون علی ستی عطاری
نے شرکائے قافلہ کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی قافلوں کی اہمیت و ضرورت اورمساجد
کا ادب و احترام کرنے کے حوالے سے بتایا۔
اس کےعلاوہ شرکا کو اپنے اپنے علاقوں میں ہونے
والے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی گئی جس
پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:نعمان عطاری اسلام آباد آئی سی ٹی، قافلہ ذمہ دار ڈویژن راولپنڈی، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)