19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 19
دسمبر 2021ء بروز اتوار بہاولپور میں ایک ماہ کے مدنی
قافلے کی واپسی پرایک نشست کا انعقاد کیا گیاجس میں شرکائے قافلہ سمیت دیگر ذمہ
داران نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
محمد اسلم عطاری نے شرکائے قافلہ کی تربیت ورہنمائی کرتے ہوئے انہیں اپنے اپنے
علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)