دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے نگران حاجی مشکور عطاری نے 7 دسمبر 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں نگران شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران زون اور دیگر ذمہ داران کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور سمتوں کے حوالے سے تبادلۂ خیال ہوا۔ (رپورٹ: حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدنی قافلہ کےزیرِاہتمام مدنی مرکزفیضانِ مدینہ فیصل آباد میں عظیم الشان قافلہ اجتماع کاسلسلہ جاری ہےجہاں سےعاشقانِ رسول ایک ماہ اور12دن کےقافلےمیں سفرکریں گے۔

اسی سلسلےمیں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمدامین قافلہ عطاری نےدیگرذمہ داران کےہمراہ قافلہ اجتماع میں لگنےوالےمکتبۃالمدینہ کےاسٹال کاوزٹ کیا۔

رکنِ شوریٰ نےاسٹال کاجائزہ لیتےہوئےوہاں موجوداسلامی بھائیوں کودعاؤں سےبھی نوازا۔(رپورٹ: محمد سلیم عطاری معاون نگران مجلس مکتبۃ المدینہ ہیڈ آفس کراچی،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام19نومبر2021ءبروزجمعہ پاکستان کےشہر شاہ پورضلع سرگودھامیں قافلہ اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں کثیرتعدادمیں عاشقانِ رسول نےشرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ سرگودھا زون عادل رضا عطاری نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئےاسلامی بھائیوں کومدنی قافلوں میں شرکت کرنے کاذہن دیاجس پروہاں موجودعاشقانِ رسول نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔ (رپورٹ: بلال عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدنی قافلہ کےتحت پچھلےدنوں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن لاہورمیں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ریجن وزون اوراراکینِ کابینہ کےذمہ داراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفوررضاعطاری نےمدنی مشورےمیں شریک اسلامی بھائیوں کی دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں کےحوالےسے تربیت کی اور23نومبر2021ءکوہونےوالےقافلہ اجتماع کےبارےمیں اہم امورپرکلام کیاجس پرذمہ داران نےزیادہ سےزیادہ اسلامی بھائیوں کوایک ماہ کےقافلےمیں سفرکروانےکی اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: ابو میلاد محمد آصف عطاری شعبہ 12ماہ مدنی قافلہ لاہور ریجن ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کےزیرِ اہتمام پتوکی میں 26ستمبر2021ءبروز اتوارمدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مدنی قافلوں کی اہمیت اورمدنی قافلوں میں سفرکرنےکی ترغیب دلائی گئی۔

اس موقع پر نگران ِکابینہ محمد بلال عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: علی ریاض عطاری مجلس سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ماہِ اگست 2021ء میں 3دن، 12 دن، ایک ماہ کے مدنی قافلے سفر کرینگے۔

اس سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم دارالسنہ میں مختلف علاقوں سے عاشقان رسول تشریف لارہے ہیں۔ تشریف لانے والے عاشقان رسول کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ تربیت کے بعد 8 اگست 2021ء کوعاشقان رسول ایک ماہ اور 12 دن کے مدنی قافلے کے لئے روانہ ہوگئے جبکہ 9اگست 2021ء کو 1300 عاشقان رسول کی ایک ماہ اور 12 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کے لئے روانگی ہوئی۔ (رپورٹ: ساجد عطاری، شعبہ مدنی قافلہ کراچی ریجن ذمہ دار )


پچھلے دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان ِمدینہ میں شعبہ مدنی قافلہ اور 12 ماہ کےعاشقانِ رسول کی رہنمائی کا سلسلہ ہوا۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری نے عاشقان ِرسول کی شرعی، اخلاقی اور تنظیمی تربیت فرمائی۔

رکنِ شوریٰ نے شرکا کو تین دن، 12دن، 1 ماہ ، 12 ماہ اور محرم الحرام میں مدنی قافلوں میں سفر کروانے کے اہداف بھی دیئے۔ ان شاءاللہ عزوجل اسلام آباد ریجن سے 8 اگست کو 1 ماہ کے مدنی قافلے راہ ِخدا میں سفر کریں گے۔( رپوٹ :محمد شعیب رضا عطاری معاون نگران اسلام آباد ریجن)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 10 جولائی 2021ء کو عاشقان رسول کا مدنی قافلہ تنزانیہ کے دار الحکومت ڈوڈوما کی قذافی مسجد اور مبارک مسجد پہنچا جہاں انہوں نے شیڈول کے مطابق دینی کاموں میں حصہ لیا۔

شرکائے قافلہ نے مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور مساجد میں مدنی حلقے لگائے۔مدنی قافلہ ذمہ دار سینٹرل افریقہ ریجن امتیاز علی عطاری مدنی نے دینی کاموں کے فضائل پر بیان کیا اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ (رپورٹ: امتیاز علی عطاری مدنی، مدنی قافلہ ذمہ دار سینٹرل افریقہ ریجن )


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت عاشقان رسول کا 12 دن کا مدنی قافلہ دار السلام تنزانیہ سے موروگورو کی جامع مسجد پہنچا جہاں انہوں نے نیکی کی دعوت عام کی۔

شرکائے قافلہ نے شیڈول کے مطابق قافلے میں شرکت کی جبکہ مقامی اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: امتیاز علی عطاری، مدنی قافلہ ذمہ دار سینٹرل افریقہ ریجن)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 13 اپریل 2021ء کو بذریعہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان بھر سے ذیلی تا ریجن و شعبہ مدنی قافلہ کی ذیلی مجالس سمیت تمام قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف امور کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے جن کی تفصیلات درجِ ذیل ہیں۔

شعبہ مدنی چینل عام کریں کا کابینہ سطح کا ذمہ دار اپنی کابینہ کے مدنی قافلہ کی کوآرڈینیشن سے چلیں گے۔ ہمیں نیکی کے کاموں میں ایک دوسرے کامعاون و مدد گار ہونا چاہیے۔ شعبہ مدنی قافلہ کے تمام ذمہ داران اس پر کمر بستہ ہوجائیں کہ گھر گھر مدنی چینل پہنچانا ہے۔

حاجی شاہد عطاری نے بالخصوص رمضان المبارک کے حوالے سے اہداف دیتے ہوئے فرمایا کہ شعبہ مدنی قافلہ کے ذمہ داران علاقائی دورے کے ذریعے مدنی چینل کی دعوت عام کریں گے۔

اس مشورے میں رکن شوری حاجی امین قافلہ عطاری، شعبہ مدنی چینل عام کریں کے نگران انجم عطاری، نگران شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری بھی آن لائن کے ذریعے شریک تھے۔


دعوت اسلامی کے شعبے مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 10 اپریل 2021ء کو حیدر آباد ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدر آباد ریجن کے زون اور کابینہ سطح کے قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور نگران شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور ماہِ رمضان میں روزہ رکھواؤ تحریک کو جاری رکھنے اور زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  ریجن افریقہ دارالسلام تنزانیہ میں 10 اپریل 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران کابینہ احمد رضا مدنی نے رمضان المبارک میں عبادات اور مدنی عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے کثرت کے ساتھ نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:امتیاز علی مدنی۔ریجن مدنی قافلہ )