19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت پچھلے
دنوں پاکستان کے شہر فیصل آباد میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں فیصل آباد
کے قافلہ ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دوران ِمدنی قافلہ نگران مشاورت ڈویژن فیصل آباد محمد شہزاد عطاری نے ذمہ داران سے 12 دینی کاموں کا فالواپ لیتے
ہوئے زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے کا ذہن دیا جس پر
بعض ذمہ داران نے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور دوسروں کو اس کی ترغیب
دلانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:محمد طاہر عطاری ڈویژن فیصل آباد شعبہ
مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)