19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 18 جنوری 2022 ءبروز منگل نگران شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے
صوبائی مدنی قافلہ ذمہ داران، مجلس 12 ماہ مدنی قافلہ، مجلس کارکردگی، مدنی قافلہ
فنانس اور مجلس ”شعبہ جات کے مدنی قافلے“ کے ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورہ
فرمایا جس میں 2022 ء کے مدنی قافلوں کی
پلاننگ کی گئی اور آئندہ کے اہداف طے کئے گئے نیز شعبہ مدنی قافلہ کے ایک نئے ذیلی
شعبے ”ٹیسٹ مجلس “اور اس مجلس کے ارکان کا اعلان بھی ہوا۔ اہداف میں یہ بھی طے ہوا کہ ہر ڈویژن سے ہر ماہ 1 ماہ کےمدنی
قافلہ روانہ ہوں اور ہر ڈسٹرکٹ سے 2 اسلامی بھائی 12 ماہ کے لئے پیش کئے جائیں جنہیں
بعد میں ذمہ داری دی جاسکے ۔(رپورٹ: حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)