19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
علامہ اقبال ٹاؤن کے نگران مولانا علی اصغر عطاری مدنی کا
لاہور ڈویژن میں شیڈول
Tue, 18 Jan , 2022
2 years ago
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 13 جنوری 2022ء کو علامہ
اقبال ٹاؤن کے نگران مولانا علی اصغر عطاری مدنی نے مدنی قافلہ ذمہ دار عبد
الرحمن عطاری کے ہمراہ لاہور ڈویژن کا دورہ کیا۔ مولانا اصغر عطاری نے لاہور ڈویژن
کے علاقے رائیونڈ میں تاج برادری اور مقامی ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا اور
شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔
بعد
ازاں مغرب کی نماز کے بعد ہفتہ وار اجتماع میں سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو
تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کئی عاشقان رسول مدنی
قافلے میں سفر کے لئے تیار بھی ہوگئے۔ (رپورٹ: حارث عطاری، شعبہ مدنی
قافلہ)