19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں بھنبھور ڈویژن کے ڈسٹرکٹ بدین میں
جاری قاعدہ و ناظرہ کورس میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں ذمہ
داران سمیت شرکائے کورس نے شرکت کی۔
اس دوران نگران شعبہ مدنی قافلہ پاکستان حاجی
مشکور عطاری نے علاقائی دورہ، تین دن، 12 دن اور 12 ماہ کے مدنی قافلوں کے حوالے
سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی جس پر کم و بیش 8
اسلامی بھائیوں نے 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیتیں کیں۔
اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ مدنی قافلہ اور شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کے ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورے کا سلسلہ رہا
جس میں نگرانِ شعبہ نے نگران ِبھنبھور ڈویژن کے ہمراہ مدنی قافلوں کی پلاننگ پرتبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)