19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے
تحت ذمہ دار ان نے قائدآباد ٹاؤن بھینس کالونی اوربھوسہ منڈی میں مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی
کی دعوت دیتے ہوئے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ بھینس کالونی نمبر 7 بلال مسجد میں مدنی
مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدنی قافلہ سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں
کے حوالے سے کلام کیا۔بعدازاں شاہ لطیف میں
مدنی قافلہ ذمہ دار سجاد عطاری سے ملاقات و تعزیت کا سلسلہ رہا۔
اس موقع پر رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائف اسٹاک ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ حج و عمرہ کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)