دعوت اسلامی کے شعبہ 12 ماہ مدنی قافلہ کراچی ریجن کے زیر اہتمام 26 فروری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں فیصل آباد ریجن سے کراچی تشریف لائے ہوئے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی سید لقمان عطاری، کراچی ریجن 12 ماہ مدنی قافلہ ذمہ دار عثمان واجہ عطاری اور کراچی ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار ساجد عطاری نے وقتاً فوقتاً شرکا کی تربیت کی۔

واضح رہے کہ مجلس 12 ماہ مدنی قافلہ کے تحت تقریباً ہر تین ماہ بعد ریجن تبدیلی کا سلسلہ ہوتا ہے۔ 21 فروری 2021 ءسے پورے پاکستان کے 12 ماہ کے عاشقان رسول کے ریجنز کی انٹر چینجنگ (Interchanging) کا سلسلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں ملتان ریجن، لاہور ریجن، حیدرآباد ریجن، اسلام آباد ریجن، فیصل آباد ریجن اور کراچی ریجن کا آپس میں انٹرچینج ہوا۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


گزشتہ دنوں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران لاہور ریجن  حاجی یعفور رضا عطاری کے ماموں جان کے انتقال پر مدنی قافلہ ذمہ دوران نےتعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اصلاحی گفتگو فرماتے ہوئے نیکیاں کمانے، زندگی کے ان قیمتی لمحات کو سمجھ کر اللہ پاک کے آخری نبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: غلام جیلانی عطاری، مدنی قافلہ فاروق آباد کابینہ)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مدنی قافلہ کے زیر اہتما م گزشتہ دنوں لاہور ریجن، فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی قافلہ ریجن ذمہ دار شہباز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نیکی کی دعوت کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔سیشن میں شریک اسلامی بھائیوں کو شعبے کے نظام کے حوالے سے تربیت دی اورآ ئندہ کی پالیسیوں پر مدنی پھول دئیے۔ مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دوسرےاسلامی بھائیوں کو سفر کروانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: غلام جیلانی عطاری، مدنی قافلہ فاروق آباد کابینہ)


شعبہ مدنی قافلہ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مشکور عطاری کا 14 فروری سے 20فرروی 2021ء تک حیدر آباد ریجن میں شیڈول رہا جس میں انہوں نے مختلف زونز اور کابینہ سمیت  لاڑکانہ، کشمور، گمبٹ، سوئی، سیہون شریف، ڈھرکی، ڈیرہ مرادجمالی اور ان کے اطراف کا دورہ کیا۔

حاجی مشکور عطاری نے ان مقامات پر نگران کابینہ سے ملاقاتیں اور مدنی قافلہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں کارکردگیوں کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے گئے۔نگران مجلس مدنی قافلہ نے قافلہ ذمہ داران کو 26 فروری 2021ء سے ایک ماہ کے لئے عاشقان رسول کوتیار کرکےان مقامات سے ایک ایک بوگی روانہ کرنے کا ہدف دیا۔نگران شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے مدارس المدینہ بوائز اور جامعات المدینہ بوائزکے طلبہ اور اساتذہ کے ذریعے اطراف کی مساجدوں میں دینی کاموں کو بڑھانے اور مدنی قافلہ کی سمتوں کے حوالے سے گفتگو کی۔

دوران شیڈول حیدر آباد ریجن میں مختلف مقامات پرعرس حضور خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ اور مدنی قافلہ اجتماعات ہوا جس میں حاجی مشکور عطاری نے بیانات کئے، اجتماعات میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد 12ماہ، ایک ماہ، اور12 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنےکے لئے تیار ہوئی۔ بعد ازاں ان مقامات پر شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوئیں جس میں انہیں مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔

نگران شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے حضرت لعل شہباز قلندر عثمان مروندی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری بھی دی جہاں فاتحہ خوانی سلسلہ ہوا۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 16فروری 2021ء کو مدنی مشورہ ہواجس میں فرانس، جرمنی، سپین، بیلجیم، اٹلی، آسٹریا، اسکاٹ لینڈ، ڈنمارک، یونان، پرتگال، بریڈفورڈ، برمنگھم، مانچسٹر اور لندن کے مدنی قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری اور مجلس دارالسنہ کے ذمہ دار محمد شاکر عطاری مدنی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ لنک شرکا کی تربیت کی۔ مدنی مشورے میں مدنی قافلوں کو مضبوط کرنے، مدنی قافلہ ذمہ داران کو Active کرنے، مسلمانوں کو نیکی کی دعوت دینے اور انہیں نمازی بنانے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے گئےنیز مدنی قافلہ ذمہ داران کی تقرری کا بھی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے گئے۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ خان پور پنجاب میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان بھر سے مجلس مدنی قافلہ 12 ماہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس مدنی قافلہ 12 ماہ عبد الرحیم عطاری نے پچھلے چند ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیااور اگلے تین ماہ کے اہداف طے کئے۔

مدنی مشورے میں اسلامی بھائیوں کو 12 ماہ کے دوران کورسز کروانے کے اہداف طے کئے گئے اور نئے کورسز (انگلش لینگویج، مبلغ کورس اور Communication Skills وغیرہ) شروع کروانے کےحوالے سےگفتگو ہوئی۔نگران مجلس نے مدنی قافلے میں سفر کرنے والوں کے مسائل اور ان کو حل کرنے پر بات چیت کی اور مجلس مدنی قافلہ 12 ماہ کے سافٹ ویئر کے حوالے سے شرکا کو بریفنگ دی۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


مجلس مدنی قافلہ کی جانب سے مدنی مرکز فیضان مدینہ گلشن اقبال ٹاؤن خانپور، پنجاب ملتان ریجن میں 12، 13، 14 فروری 2021 بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار امیر مدنی قافلہ کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں رکن شوری حاجی امین قافلہ عطاری،  نگران مجلس مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری ، نگران مجلس 12 ماہ مدنی قافلہ عبد الرحیم عطاری اور نگران مجلس دارالسنہ شاکر عطاری و نگران سِمت مجلس ساجد عطاری نے شرکا کی مختلف مدنی حلقوں میں بیانات فرمائے۔

کورس میں پورے پاکستان کے شعبہ مدنی قافلہ ریجن اور زون ذمہ داران، مجلس دارالسنہ، کارکردگی ذمہ داران، سمت مجلس سمیت مجلس 12 ماہ مدنی قافلے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

کورس میں بیان کئے گئے چند مدنی پھول آپ بھی ملاحظہ کیجئے:

• مدنی قافلہ ذمہ دار وہی ہوگا جو اس علاقے کا سب سے Best امیر قافلہ ہوگا۔

• علاقائی دورہ شعبہ مدنی قافلہ کا ایک اہم ترین کام ہے بلکہ پورا ایک ذیلی شعبہ ہے۔

• کارکردگی صرف منگل والے دن بنائیں گے۔

• مدنی قافلہ ان کاموں میں سے ہے جسے امیر اہلسنت Like کرتے ہیں۔

• دنیا میں جہاں چلے جائیں جہاں باطل نے سر اٹھایا "مدنی قافلے بھیجو" کی صدائیں وہاں سے آنے لگیں۔

• مدنی قافلے کی روانگی دار السنہ سے ہی ہوں، اس کو یقینی بنایا جائے۔

• قافلے کہاں بھیجے جائیں اس کے لئے "سمت ایپلیکیشن" ہی سے سمت دی جائے۔ جس میں Already ڈیٹا موجودہے۔ سمت پرنٹ کرتے ہی جہاں مدنی قافلہ بھیجنا ہے وہاں کے ذمہ دار کو Sms موصول ہوجائے گا۔

اس دوران مدنی قافلہ کیا ہے؟، امیر قافلہ کو کیسا ہونا چاہئے؟، ایک مدنی قافلہ ذمہ دار کن خصوصیات کا حامل ہونا چاہیے؟، انفرادی کوشش کیسے کریں؟ علاقائی دورے کو مضبوط کیسے بنایا جائے؟ وغیرہ کے موضوعات پر بھی بیانات کئے گئے۔

کورس میں مدنی قافلہ ذمہ داران نے رکن شوری حاجی امین قافلہ اور نگران شعبہ حاجی مشکور عطاری سے سوالات بھی کئے جن کے انہوں نے احسن انداز میں جوابات دیئے، اور آخر میں سمت مجلس کے سافٹ ویئر کے حوالے سے بھی Briefings دی گئیں۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


امیر  اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے گزشتہ دنوں 5،6 اور 7 تاریخ کو قافلوں میں سفر کی ترغیب دلائی جس پر ملک بھر میں اسلامی بھائیوں نے قافلوں میں سفر کیا ۔

کراچی، ملتان اور لاہور ریجنز کی مختصر کارکردگی ملاحظہ کیجیے:

کراچی ریجن سے دو ہزار 778 قافلے روانہ ہوئے جن میں انیس ہزار 596 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ملتان ریجن سے نو سو 89 قفلے روانہ ہوئے جن میں چھے ہزار 895 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن سے چھے سو 44 واقفلے روانہ ہوئے جن میں چار ہزار 507 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 31 جنوری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور ماہانہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن زون سطح کے مدنی قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

لاہور ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے تقرری کے اہداف دیئے اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں کے لئے سمتوں کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ قافلہ اجتماع کروانے پر مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت28 جنوری 2021ء کو  جھنگ زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جھنگ زون کے قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

جھنگ زون کے مدنی قافلہ ذمہ دار حسن معاویہ عطاری نے ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور 14 فروری 2021ء سے ایک ماہ کے مدنی قافلے کی تیاری کرنے اور سفر کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔

بعدازاں نگران کابینہ جھنگ نے غوثیہ مسجد محلہ چمن پورہ صدر میں علاقائی دورہ کیا جس میں اطراف کے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی گئی۔ بعد نماز مغرب مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران کابینہ نے ”عفودرگزر کی فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو 7،6،5 فروری 2021ء کو مدنی قافلے میں سفر کرنے اور فیضان نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر اسپیشل پرسنز بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت28 جنوری 2021ء کو  گوجرانوالہ زون علی پور چھٹہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں گوجرانوالہ زون کے قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

گوجرانوالہ زون کے مدنی قافلہ ذمہ دار شاہد عطاری نے ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور 14 فروری 2021ء سے ایک ماہ کے مدنی قافلے کی تیاری کرنے اور سفر کرنے کے حوالے سے اہداف دیتے ہوئے ذمہ داران کو فعال کرنے کا ذہن دیا۔ مدنی مشورے میں سات مدنی قافلوں کی نیت بھی موصول ہوئی جبکہ یہ طے پایا کہ ڈویژن قافلہ ذمہ داران کی تقرری لسٹ رکن کابینہ شعبہ مدنی قافلہ سلیم عطاری کو پیش کی جائے گی۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 28 جنوری 2021ء کو کوئٹہ کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کوئٹہ زون کے قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

کراچی ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار ساجد عطاری نے ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور 14 فروری 2021ء سے ایک ماہ کے مدنی قافلے کی تیاری کرنے اور سفر کرنے کے حوالے سے اہداف دیتے ہوئے ذمہ داران کو فعال کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)