19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 16دسمبر
2021ء بروز جمعرات صوبہ پنجاب تحصیل پتوکی سٹی پھول نگر
میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں مدنی قافلہ ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران نگران قصور ڈسٹرکٹ حاجی نعیم عطاری اور
مدنی قافلہ ذمہ دار علی عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے 24 ،25 ،26 دسمبر
2021ء کو تین دن اور 26 دسمبر 2021ء کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کو
شرکت کروانے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس کے علاوہ مقامی مسجد میں بعد نمازِ مغرب
سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں عاشقانِ رسول کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی
ترغیب دلائی گئی۔
بعدازاں
18 اسلامی بھائیوں نے تین دن اور 3 اسلامی بھائیوں نے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں
شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: حارث عطاری
شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)