دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 17 مارچ 2021ء کو محمود آباد گیٹ کراچی  کی تاج مسجد میں قافلہ اجتماع ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن اور علاقائی سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی عابد عطاری مدنی نے ”اطاعت رسول کے موضوع“ پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حصول علم دین کے لئے 21 مارچ 2021ء کو مدنی قافلے میں سفرکرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری، ڈویژن محمود آباد) 


17 مارچ 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ لاہور ریجن ہزارہ زون کے ذمہ دار محمد صفدر عطاری کا ایبٹ آباد کابینہ شیڈول رہا۔

محمدصفدر عطاری نے ایبٹ آباد میں مختلف مقامات (میرا مندروچھ، تنکی بھروال اور نیلور ناڑیاں) پر ہونے والےقافلہ اجتماعات میں سنتوں بھرے بیانات کئے۔

دوران شیڈول مقامی قافلہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں امیر اہل سنت کی دعاؤں میں سے حصہ پانے کے لئے 21، 22، 23 مارچ 2021ء کو تین دن کے مدنی قافلے سفر کرنے اور ا س کے لئے انفرادی کوشش کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 14 مارچ 2021ء کو محمود آباد کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں محمود آباد کابینہ کے قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

کراچی ریجن کے مدنی قافلہ ذمہ دار حاجی ساجد عطاری نے 21 مارچ سے تین کے دن کے لئے سفر کرنے والے مدنی قافلوں کی تیاری کے حوالے سے گفتگو کی۔ بعد ازاں اسی مقام پر علاقائی دورہ کا سلسلہ بھی ہوا جس میں عاشقان رسول کو 21 مارچ سے تین کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ 21 مارچ 2021ء کو ہرعلاقے سے ایک بس مدنی قافلے کے لئے روانہ ہوگی۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 9مارچ 2021ء کو جھنگ زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جھنگ زون کے تمام اراکین کابینہ مدنی قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

فیصل آباد ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار قاسم عطاری اور جھنگ زون مدنی قافلہ ذمہ دار حسن معاویہ عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور اہم ترین مدنی پھول بیان کئے۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


رکن زون شعبہ مدنی قافلہ کشمور محمدحسین عطاری کی والدہ 4 مارچ 2021ء کو رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔

ان کےایصالِ ثواب کے لئے شعبہ مدنی قافلہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6 مارچ 2021ء کو حیدر آباد کھمبڑا میں ایصالِ ثواب اجتماع ہوا جس میں ذمہ داران دعوت اسلامی اور مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

ڈویژن قافلہ ذمہ دار محمد اعظم عطاری نے ”والدین کی شان و ایصالِ ثواب“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد حسین عطاری، رکن زون قافلہ ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 27 فروری 2021ء بروز ہفتہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔ مدنی مشورے میں اراکین کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو انفرادی کوشش اورنیکی کی دعوت کی اہمیت بیان کرتے ہوئے انفرادی کوشش کرتے رہنے ، مدنی قافلے تیار کرنے اور نیکی کی دعوت مزید عام کرنے کا ذہن دیا۔ نگرانِ شعبہ نے اہداف عطا فرمائے اور اچھی کارکردگی پر تحائف بھی دیئے۔ (رپورٹ: غلام جیلانی عطاری،مدنی قافلہ فاروق آباد کابینہ)


27 فروری بروز ہفتہ کو سکھرمیں شرکا ئے مدنی قافلہ کے درمیان  مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں نگران زون حاجی محمد بلال رضا عطاری نے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔ محمد بلال رضا عطاری کا کہنا تھا کہ راہِ خدا میں سفر کے دوران آزمائشوں کا سامنا ہوتا رہتا ہے، ایسے موقع پر اپنے بزرگوں کی جانب سے تبلیغِ دین کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو یاد کرنا چاہیئے اور صبر و ہمت سے کام لینا چاہیئے۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو راہ خدا میں سفر کرنے کے فضائل بھی بیان کئے۔ (رپورٹ: اختیار احمد عطاری، نگران کابینہ)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام بذریعہ لنک آسٹریلیا ریجن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں(Sydney, Melbourne, Adelaide New Zealand) کے مدنی قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ مدنی قافلہ ذمہ دار شاکر عطاری مدنی نے مدنی قافلوں کو مضبوط کرنے، مدنی قافلہ ذمہ داران کو Active کرنے اور مسلمانوں کو نیکی کی دعوت دینے، انہیں نمازی بنانے کے حوالے سے Guidelines دینے کا ذہن دیا۔ مدنی مشورے میں مدنی قافلہ ذمہ داران کی تقرری کا بھی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف طے کئےگئے۔(رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ 12 ماہ مدنی قافلہ کراچی ریجن کے زیر اہتمام 26 فروری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں فیصل آباد ریجن سے کراچی تشریف لائے ہوئے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی سید لقمان عطاری، کراچی ریجن 12 ماہ مدنی قافلہ ذمہ دار عثمان واجہ عطاری اور کراچی ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار ساجد عطاری نے وقتاً فوقتاً شرکا کی تربیت کی۔

واضح رہے کہ مجلس 12 ماہ مدنی قافلہ کے تحت تقریباً ہر تین ماہ بعد ریجن تبدیلی کا سلسلہ ہوتا ہے۔ 21 فروری 2021 ءسے پورے پاکستان کے 12 ماہ کے عاشقان رسول کے ریجنز کی انٹر چینجنگ (Interchanging) کا سلسلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں ملتان ریجن، لاہور ریجن، حیدرآباد ریجن، اسلام آباد ریجن، فیصل آباد ریجن اور کراچی ریجن کا آپس میں انٹرچینج ہوا۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


گزشتہ دنوں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران لاہور ریجن  حاجی یعفور رضا عطاری کے ماموں جان کے انتقال پر مدنی قافلہ ذمہ دوران نےتعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اصلاحی گفتگو فرماتے ہوئے نیکیاں کمانے، زندگی کے ان قیمتی لمحات کو سمجھ کر اللہ پاک کے آخری نبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: غلام جیلانی عطاری، مدنی قافلہ فاروق آباد کابینہ)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مدنی قافلہ کے زیر اہتما م گزشتہ دنوں لاہور ریجن، فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی قافلہ ریجن ذمہ دار شہباز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نیکی کی دعوت کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔سیشن میں شریک اسلامی بھائیوں کو شعبے کے نظام کے حوالے سے تربیت دی اورآ ئندہ کی پالیسیوں پر مدنی پھول دئیے۔ مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دوسرےاسلامی بھائیوں کو سفر کروانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: غلام جیلانی عطاری، مدنی قافلہ فاروق آباد کابینہ)


شعبہ مدنی قافلہ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مشکور عطاری کا 14 فروری سے 20فرروی 2021ء تک حیدر آباد ریجن میں شیڈول رہا جس میں انہوں نے مختلف زونز اور کابینہ سمیت  لاڑکانہ، کشمور، گمبٹ، سوئی، سیہون شریف، ڈھرکی، ڈیرہ مرادجمالی اور ان کے اطراف کا دورہ کیا۔

حاجی مشکور عطاری نے ان مقامات پر نگران کابینہ سے ملاقاتیں اور مدنی قافلہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں کارکردگیوں کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے گئے۔نگران مجلس مدنی قافلہ نے قافلہ ذمہ داران کو 26 فروری 2021ء سے ایک ماہ کے لئے عاشقان رسول کوتیار کرکےان مقامات سے ایک ایک بوگی روانہ کرنے کا ہدف دیا۔نگران شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے مدارس المدینہ بوائز اور جامعات المدینہ بوائزکے طلبہ اور اساتذہ کے ذریعے اطراف کی مساجدوں میں دینی کاموں کو بڑھانے اور مدنی قافلہ کی سمتوں کے حوالے سے گفتگو کی۔

دوران شیڈول حیدر آباد ریجن میں مختلف مقامات پرعرس حضور خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ اور مدنی قافلہ اجتماعات ہوا جس میں حاجی مشکور عطاری نے بیانات کئے، اجتماعات میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد 12ماہ، ایک ماہ، اور12 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنےکے لئے تیار ہوئی۔ بعد ازاں ان مقامات پر شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوئیں جس میں انہیں مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔

نگران شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے حضرت لعل شہباز قلندر عثمان مروندی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری بھی دی جہاں فاتحہ خوانی سلسلہ ہوا۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)