دعوت اسلامی کے شعبہ
مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 13 اپریل 2021ء کو بذریعہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں
پاکستان بھر سے ذیلی تا ریجن و شعبہ مدنی قافلہ کی ذیلی مجالس سمیت تمام قافلہ ذمہ
داران نے شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف امور کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے جن کی
تفصیلات درجِ ذیل ہیں۔
شعبہ مدنی چینل عام کریں
کا کابینہ سطح کا ذمہ دار اپنی کابینہ کے مدنی قافلہ کی کوآرڈینیشن سے چلیں گے۔
ہمیں نیکی کے کاموں میں ایک دوسرے کامعاون و مدد گار ہونا چاہیے۔ شعبہ مدنی قافلہ
کے تمام ذمہ داران اس پر کمر بستہ ہوجائیں کہ گھر گھر مدنی چینل پہنچانا ہے۔
حاجی شاہد عطاری نے
بالخصوص رمضان المبارک کے حوالے سے اہداف دیتے ہوئے فرمایا کہ شعبہ مدنی قافلہ کے
ذمہ داران علاقائی دورے کے ذریعے مدنی چینل کی دعوت عام کریں گے۔
اس مشورے میں رکن شوری
حاجی امین قافلہ عطاری، شعبہ مدنی چینل عام کریں کے نگران انجم عطاری، نگران شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری بھی آن لائن کے ذریعے شریک تھے۔