19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے
زیر اہتمام ساہیوال زون کے جامعات المدینہ میں 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کے
لئے ترغیبی سیشن ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔
ساہیوال زون کے مدنی قافلہ ذمہ دار آصف عطاری نے
12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی اہمیت، 12 ماہ کے قافلے کے حوالے سے خواہش
امیر اہل سنت اور 12 ماہ میں مزارات
اولیاء پر حاضری کے ساتھ ساتھ صاحب مزار کی زیارت کے واقعات بیان کئے۔ قافلہ ذمہ
دار نے طلبہ کوخود بھی اور اپنے سرپرستوں کو ہر ماہ 3 دن اور زندگی میں ایک بار 12
ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر 15 طلبہ نے شوال المکرم
1442ھ میں 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)