پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام لاہور ریجن کے مدنی قافلہ ذمہ دار شہباز عطاری اور ہزارہ زون کے مدنی قافلہ ذمہ دار صفدر عطاری کا ہزارہ زون ایبٹ آباد کابینہ کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے کابینہ سطح کے قافلہ ذمہ داران، ڈویژن نگران اور علاقائی قافلہ  ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔مدنی مشورے میں ہفتہ وار علاقائی دورہ اور یوم تعطیل اعتکاف کی کارکردگی وصول کی گئی ۔

بعد نماز عصر ایبٹ آباد سٹی کی جامع مسجد سمندری میں بیان کا سلسلہ ہوا، بعد ازاں مسجد کے اطراف میں علاقائی دورہ ہو جس میں نیکی کی دعوت پیش کی گئی۔ نیکی کی دعوت میں عاشقان رسول کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔

دوران دورہ ڈویژن، علاقہ اور ذیلی حلقہ کے ذمہ داران کے لئے تربیتی سیشن ہوا۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)