19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیرِ اہتمام
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 26دن کا مدنی قافلہ کورس جاری ہے جس میں
اراکینِ شوریٰ سمیت مبلغینِ دعوتِ اسلامی وقتاً فوقتاً شرکا کی تربیت کرتے رہتے
ہیں۔
دورانِ کورس 10 جنوری 2022ء بروز پیر مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد اطہر عطاری اور حاجی فضیل رضا عطاری نے شرکا کے
درمیان نفاست و پاکیزگی اور نیک اعمال پر عمل کرنے کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن
دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)