19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 14 مارچ
2021ء کو محمود آباد کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں محمود آباد کابینہ کے قافلہ
ذمہ داران نے شرکت کی۔
کراچی ریجن کے مدنی قافلہ ذمہ دار حاجی ساجد
عطاری نے 21 مارچ سے تین کے دن کے لئے سفر کرنے والے مدنی قافلوں کی تیاری کے
حوالے سے گفتگو کی۔ بعد ازاں اسی مقام پر علاقائی دورہ کا سلسلہ بھی ہوا جس میں
عاشقان رسول کو 21 مارچ سے تین کے مدنی
قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی۔
واضح رہے کہ 21 مارچ 2021ء کو ہرعلاقے سے ایک بس
مدنی قافلے کے لئے روانہ ہوگی۔ (رپورٹ:
محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)