دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام
15 جنوری 2021ء کو بلوچستان کے شہرقائم مدنی مرکز فیضان مدینہ وندر میں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں
12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان رسول نے شرکت کی۔
کراچی ریجن شعبہ مدنی قافلہ ذمہ دار ساجد عطاری
نے شرکا کی تربیت کی۔ مدنی قافلہ اگر ایسی جگہ پہنچے جہاں دعوت اسلامی کا دینی کام
نہیں ہے تو وہاں دینی کام شروع کرنے کا کیا طریقہ کار ہوگا ، تربیتی سیشن میں اس
حوالے سے لائحہ عمل بیان کیا گیا۔(رپورٹ:
محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)
دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیرِ اہتمام
12 جنوری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ سکھر میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مدرس
کورس اور قاعدہ و ناظرہ کورس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
پاک دار السنہ ذمہ دار محمد شاکر عطاری مدنی نے راہِ
خدا میں سفر کے فضائل، علم حاصل کرنے اور 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی
اہمیت کو اجاگر کیا اور شرکا کو 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی
جس پر ہاتھوں ہاتھ 13 اسلامی بھائی 12 ماہ کے لئے تیار ہوگئے۔(محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)
دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 8
جنوری 2021ء کو کراچی ریجن میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا۔
رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری، نگران شعبہ
مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری اور قافلے میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔ رکن شوریٰ نے علاقے کے عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت پیش کی اور راہِ خدا میں
سفر کرنے کے فضائل بیان کئے۔
رکن شوریٰ کا ذمہ داران کے ہمراہ قافلے میں سفر، علاقائی
دورہ میں نیکی کی دعوت پیش کی گئی
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام
رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے نگران زون رحیم یار خان احمد رضا عطاری، ریجن
قافلہ ذمہ دار محمد زاہد عطاری اور رحیم یار خان کے 7 نگران کابینہ کے ہمراہ تین
دن کے مدنی قافلے میں رحیم یار خان پہنچے۔
دوران قافلہ علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں
رکن شوریٰ نے علاقے کے عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دینی کاموں میں حصہ
لینے کا ذہن دیا۔ (محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام
31 دسمبر 2020ء سے 2 جنوری 2021ء تک تین دن کا تربیتی سیشن ہوا جس میں 12 ماہ کے
عاشقان رسول نے شرکت کی۔
اراکین شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری، حاجی محمد
امین عطاری اور حاجی سید لقمان عطاری، حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی سمیت کراچی ریجن 12 ماہ مدنی قافلہ ذمہ دار
عثمان واجہ عطاری اور کراچی ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار ساجد عطاری نے وقتاً فوقتاً
شرکا کی تربیت کی اور 12 ماہ کے عاشقان رسول سے قافلے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے اخراجات کے حوالے سے معلومات حاصل کی۔(محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)
دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 3
جنوری 2021ء کو نیو کراچی کابینہ میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں نگران شعبہ
مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری، کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران شعبہ مدنی قافلہ نے اطراف کے عاشقان رسول
کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں ایک ماہ کے مدنی قافلہ میں سفر کرنے کی ترغیب
دلائی۔(محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی
قافلہ)
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ مدنی قافلہ کے تحت بحریہ
ٹاؤن کراچی میں 2 جنوری 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں بحریہ ٹاؤن کابینہ مشاورت
کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
رکن شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے12 دینی
کاموں کو مزید آگے بڑھانے کے والے سے اہداف طے کئے اور کابینہ ذمہ داران کو فعال
کرنے کا ذہن دیا جبکہ ذمہ داران نے بڑھ چڑھ کر دینی کام کرنے کی یقین دہانی
کروائی۔(محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی
قافلہ)
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے
زیر اہتمام گجرات شاہ جہانگیر روڈ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں کابینہ سطح کے قافلہ
ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی قافلہ ذمہ دار محمد عرفان عطاری نے پیشگی
جدول اور ایک ماہ کے قافلے کے حوالے سے گفتگو کی۔(محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام
23 دسمبر 2020ء کو سیالکوٹ زون گگھڑ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں قافلہ ذمہ داران نے
شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی محمد عرفان عطاری نے شرکا کی تربیت
کی اور مجلس کی طرف سے دیئے گئے شیڈول کی پابندی کرنے اور 28 دسمبر 2020ء سے ایک
ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)
دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام
24 دسمبر 2020ء کو سیالکوٹ زون گگھڑمیں
مدنی حلقہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی محمد عرفان عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور آپس میں ملاقات کرتے ہوئے سلام میں پہل کرنے، حسن اخلاق اور
مسکراکر ملنے کا ذہن دیا۔ بیان کے بعد طلبہ کو 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی
نیتیں کروائی گئیں۔(رپورٹ: محمد
حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام
23دسمبر 2020ء کو فیصل آباد کے علاقے عمر مسجد گلستان کالونی میں علاقائی دورہ کا
سلسلہ ہوا جس میں فیصل آباد زون کے مدنی قافلہ ذمہ دار محمد طاہر عطاری، نگران
کابینہ محمد مظہر عطاری مدنی،محمد فہیم عطاری مدنی اور محمد عثمان عطاری مدنی سمیت
ڈویژن مدنی قافلہ ذمہ دار اور رکن کابینہ نے شرکت کی۔
ذمہ داران نے علاقے کے عاشقان رسول کو آپس میں
صلہ رحمی کرنے کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت
دی۔(رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ
مدنی قافلہ)
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام مدنی
مرکز فیضان مدینہ جیکب آباد میں مدنی مشورہ ہواجس میں ڈویژن اور علاقہ ذمہ داران
نے شرکت کی۔
مدنی قافلہ ریجن ذمہ دار حیدر آباد نے شرکا کی
تربیت کی اور عاشقان رسول کو 25، 26، اور 27 دسمبر 2020ء کو زیادہ سے زیادہ مدنی قافلے
میں سفر کروانے کا ذہن دیا۔