دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے تحت 22 نومبر 2020ء کو رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری نے کورنگی میں مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ دار محمد حسان عطاری سے رہائش گاہ جاکران کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کرتے ہوئے انہیں صبر کرنے کی تلقین کی۔  (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ )


22نومبر2020ء کو رسول نگر وزیر آباد  کی جامع مسجد صوفیاں والی میں تین دن کے مدنی قافلے کا اختتام ہوا۔

اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی محمد عرفان عطاری نے شرکا کو ہرماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفرکرنے کی ترغیب دلائی ۔مدنی حلقے میں کلام ”آہ مدنی قافلہ اب جارہا ہے لوٹ کر“ پڑھا گیا اور دعائیں کی گئیں۔


21نومبر2020ء کو مجلس مدنی قافلہ دارالسنہ پاکستان کے تحت بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں پاکستان کے تمام دارالسنہ میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگانےکا ہدف دیا گیا اور ہر دارالسنہ سے 30 دن اور 3دن کا مدنی قافلہ تیار کرنے کاذہن دیا گیا۔ مدنی مشورے میں کچھ نہ کچھ وقت دینےوالوں کا ریکارڈ بنانے اور شرکا کی تعداد میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر مدنی پھولوں پر کلام ہوا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 18 نومبر 2020ء کو سیالکوٹ کالج روڈ میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد عرفان عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور انہیں اپنے سرپرستوں کے ساتھ مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور عاشقان رسول کو  علمِ دین سےراستہ کرنے کے لئے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام وقتاً فوقتاً ملک و بیرون ملک مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں مجلس تاجران کے تحت تین دن کے مدنی قافلے 27، 28، 29 نومبر 2020ء کو پشاور سے جوہر ٹاؤن لاہور سفر کرینگے۔

مدنی قافلے میں سفر کرنے کے خواہش مند اسلامی بھائی ان نمبرز پر رابطہ کریں:

03169011841-03009361220-03219037223


لاہور ریجن گوجرانوالہ زون میں دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کا شعبہ دارالسنہ کے اسلامی بھائیوں نے 13نومبر 2020ء کو نماز تہجد ادا کی۔ نماز تہجد کے بعد مدنی حلقے میں درس بیان کا سلسلہ ہوا۔ نمازوں میں سورہ ملک کی تلاوت کی گئی اور اسلامی بھائیوں نے مدرسۃ المدینہ بالغان  میں درست مخارج کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے سعادت حاصل کی۔اسلامی بھائیوں نے 15 نومبر 2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے بھی کوششیں کی۔


ناظم آباد کابینہ ڈویژن واٹر پمپ کی جامع مسجد غوثیہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری بھی موجود تھے۔

اجتماع کے بعد مدنی مشورہ ہوا جس میں ناظم آباد کے تمام اراکین کابینہ نے شرکت کی۔ مدنی مشورے رکن شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری نے تمام اراکین کابینہ کو مختلف مدنی پھول دیئے اور فیضان عشق رسول مساجد بنانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کےزیر اہتمام ڈاکٹر غلام قادر منگریوصاحب کی رہائش گاہ پر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل علاقہ اور گھر کے افراد نے شرکت کی۔

مجلس مدنی قافلہ کے ریجن ذمہ دار محمد یوسف رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور والدین کی فرمانبرداری کرنے کی ترغیب دلائی۔ ریجن ذمہ دار نے شرکا کو نماز کی پابندی کرنے، 7دن کے فیضان نماز کورس کرنے اور ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کا ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ پاکستان کے زیر اہتمام 6نومبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی، حیدر آباد، اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور اور ملتان ریجن کے ذمہ داران نےشرکت کی۔

نگران مجلس مدنی قافلہ پاکستان حاجی مشکور عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے اہداف طے کئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 7 اور 8 نومبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدنی قافلہ پاکستان کے تمام زون ، ریجن اور شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے شعبے کو مزید مستحکم بنانے، ایک ماہ اور تین ماہ کے مدنی قافلوں کی تعداد بڑھانے، علاقائی دورہ اور یوم تعطیل اعتکاف کااضافہ کرنے اور مجلس مدنی قافلہ کو آئی ٹی کے حوالےسے Automatedکرنے پر کلام کیا۔

مدنی مشورے کے اختتام پر رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری نے بذریعہ لنک شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازااور ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرمائی۔مدنی مشورے میں موجود کثیر ذمہ داران نے ایک ماہ اور 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت بھی کی۔

اس مدنی مشورے میں تمام ذمہ داران نے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے شرعی مدنی پھولوں کا ٹیسٹ بھی دیا جبکہ مختلف ریجن اور زون ذمہ داران کو امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی طرف سے عطا کردہ عیدی بھی پیش کی گئی۔


5نومبر 2020ء کو مجلس مدنی قافلہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ ویڈیو لنک یوکے کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے ریجن کے نگران خالد عطاری، مجلس سفر، مجلس دار السنہ کے ذمہ دار شاکر عطاری اور مجلس بیرون ملک مدنی  قافلہ عبد الرحیم عطاری سمیت یوکے ریجن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین قافلہ عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور یوکے میں لاک ڈاؤن کے دوران مدنی قافلے سفر کروانے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی۔


مجلس مدنی قافلہ و تاجران کے زیر اہتمام  تین دن کے لئے کراچی سے حیدر آباد مدنی قافلے سفر کررہے ہیں۔

اسی سلسلے میں 6نومبر 2020ء کو کراچی میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مدنی قافلے میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی برکات اور مسجد کے آداب بیان کرتے ہوئے ہر معاملے میں شریعت کو ملحوظ نظر رکھنے کا ذہن دیا۔