دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام
21 اور 22 دسمبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دو دن کا تربیتی
سیشن ہوا جس میں پاکستان بھر کے دار السنہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
تربیتی سیشن میں اراکین شوریٰ حاجی امین قافلہ
عطاری، حاجی سید لقمان عطاری، نگران مجلس مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری اور پاک دارالسنہ ذمہ دار محمد شاکر عطاری مدنی نے
وقتاً فوقتاً شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم نکات بیان
کئے۔
اس تربیتی سیشن میں دارالسنہ ذمہ داران کو یہ
ذہن دیا گیا کہ ہر ذمہ دار کو خوش اخلاق،
اپنے ٹارگیٹ کو فوکس میں رکھنے والا، خندہ پیشانی سے ملنے والا، Speaking Power رکھنے والا، صبر کا پیکر، سمجھداری اور احساس ذمہ
داری رکھنے والا ہونا چاہیے جبکہ Communication Skills
اپنے اندر develop
کرنے اور ذمہ داران کو فعال کرنے اور دینی کاموں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے گفتگو
ہوئی۔