8 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام
29 نومبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تربیتی سیشن ہوا جس میں
کراچی اور حیدر آباد سے 12 ماہ کے مدنی
قافلے میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی سید لقمان عطاری
نے شرکا کی تربیت کی اور اسلامی بھائی کو دینی کاموں پر استقامت، نفلی عبادت کرنے اور اللہ کی رضا کو ہر دم پیش نظر رکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)