دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 2 نومبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن کے مدرسۃ المدینہ للبنین کے ناظمین نے شرکت کی۔

اسلام آباد ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار محمد عرفان عطاری نے شرکا کو امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعا سے حصہ پانے کے لئے ہر ماہ 3دن، ہر سال 1ماہ اور زندگی میں ایک بار 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ مدنی مشورے میں ناظمین کو خودبھی اور طلبہ کے سرپرستوں کو مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے تحت 3نومبر 2020ء کو کھرانہ موڑ سیالکوٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن اور علاقائی سطح کے مدنی قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مجلس مدنی قافلہ کے ذمہ دار محمد عثمان عطاری نے 20 نومبر 2020ء سے 12 دن کےلئے سفر کرنے والے مدنی قافلے اور ٹیلی تھون کے حوالے سے گفتگو کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان رسول کے لئے تربیتی سیشن کا سلسلہ جاری ہے جس میں مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ حیدر آباد ریجن، فیصل آباد ریجن، اہور ریجن اور لاہور ریجن میں12 ماہ کے عاشقان رسول کے لئے ہونے والے تربیتی سیشن تین دن تک جاری رہے گا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے تحت  02 نومبر 2020ء بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ فیضان مرشد کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں نگران مجلس مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے نگران مجلس فیضان مرشد اور فیضان مرشد کے مدنی قافلہ ذمہ دار سے شعبہ فیضان مرشد کے اسلامی بھائیوں کے مدنی قافلے کے حوالے سے پلاننگ کی اور آئندہ کے مدنی قافلوں کا لائحہ عمل تیار کیا۔ (رپورٹ: محمد حارث، مجلس قافلہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے تحت 29اکتوبر 2020ء کو جھنگ زون میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن زون مدنی قافلہ حسن معاویہ عطاری اور نگران کابینہ جھنگ بشیر عطاری نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو ماہ نومبر 2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے  زیر اہتمام علی پور میں آڈیٹر محکمہ اوقاف محمد ساجد بوسن کی رہائش گاہ پر میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران زون مظفر گڑھ محمد اشرف عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ”فیضان عشق رسول“ کے نام سے مساجد بنانے اور ماہ نو مبر 2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے  زیر اہتمام 12،11،10 ربیع الاوّل 1442ھ کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے عاشقان رسول کا مدنی قافلہ کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن پہنچا ۔

اس مدنی قافلے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین قافلہ، نگران مجلس قافلہ حاجی مشکور عطاری اور پاک دار السنہ ذمہ دار محمد شاکر عطاری مدنی سمیت دیگر عاشقان رسول موجود تھے۔

دوران مدنی قافلہ مدنی حلقے لگائے گئے، علاقائی دورہ میں مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی گئی اور بیانات کا سلسلہ ہوا۔ شرکائے مدنی قافلہ نے 12 ربیع الاوّل 1442ھ کی شب ہونے والے اجتماع میلاد اور صبح بہاراں کی نورانی محفل میں شرکت کی۔ 12 ربیع الاوّل کو بعد نماز جمعہ جلوس میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں شرکائے قافلہ اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ جلوس میلاد میں عاشقان رسول نے مرحبا یا مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی صداؤں سےاپنے سینوں کو منور کیا۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، مجلس قافلہ)


مجلس مدنی قافلہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28 اکتوبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ جہانگیر روڈ گجرات کے اطراف میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی نیکی کی دعوت دی۔

بعد نماز مغرب مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں اطراف کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار مجلس مدنی قافلہ محمد عرفان عطاری نے ”حسن اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو 20نومبر 2020ء سے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور 12ربیع الاول 1442ھ کو ہونے والے اجتماع میلاد میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


مجلس مدنی قافلہ دعوت اسلامی کے تحت 25 اکتوبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ، لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار مجلس قافلہ محمد شہباز عطاری نے ذمہ دار کی تقرری کرنےاور ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔ریجن ذمہ دار نے فیضان مدینہ میں قائم دارالسنہ کے roomsکا وزٹ کرتے ہوئے سمتوں کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔


پچھلے دنوں  12ماہ مدنی کاموں کو بڑھانے اور مدنی قافلوں کے نظام کو مزیدمضبوط کرنے کےلئے فیضان مدینہ ایبٹ آباد میں دارالسنہ کا افتتاح کردیا گیا۔

رکن شوری حاجی محمد امین قافلہ نے اپنے دستِ مبارک سے افتتاح فرمایا اور استقامت کی دعا کے ساتھ12ماہ مدنی قافلے کے اسلامی بھائیوں اور دارالسنہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔

اس موقع پر نگران مجلس مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری، نگران کابینہ رمضان عطاری، ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری قافلہ، ریجن ذمہ دار محمد آصف عطاری، مجلس مدنی قافلہ 12ماہ زون ذمہ دار محمد صفدر عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ (رپورٹ: محمد آصف عطاری مجلس مدنی قافلہ لاہور ریجن)


پچھلے دنوں رکن شوری حاجی محمد امین قافلہ نے ایبٹ آباد k.p.k کے مدنی قافلہ ذمہ داران کا مشورہ فرمایا اور ان کی تربیت فرمائی۔

مدنی پھولوں سے نوازا تے ہوئے رکنِ شوریٰ نے شرکاکو 6 نومبر کو ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سےذہن دیا، نیت ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرکے نیتیں ایڈ کر نے کا طریقہ بتایا، مدرستہ المدینہ شیروان اور مدنی قافلہ کی سمتوں کا وزٹ کیا اور کرچی سے آنے والے مدنی قافلے کے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔

مدنی مشورےمیں نگران مجلس پاکستان مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے بھی تربیت فرمائی جس میں ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری، زون ذمہ دار محمد صفدر عطاری، نگران کابینہ اور ہزارہ زون کے قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ (رپورٹ: محمد آصف عطاری مجلس مدنی قافلہ لاہور ریجن)


پچھلے دنوں  رکن شوری حاجی محمد امین قافلہ نے مدنی مرکز فیضان مدینہ ایبٹ آباد میں مدنی قافلہ کے ذمہ داران کا مشورہ فرمایا اور شرکا کی تربیت فرمائی۔

مدنی پھولوں سے نوازا تے ہوئے رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو مدنی کاموں کی کارکردگی کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا اور جذبہ بڑھایا۔ جن علاقوں میں ذمہ داران کی تقرری مکمل نہیں ہوئی انہیں مکمل کرنے کا ہدف بھی دیا۔

مدنی مشورے میں نگران مجلس پاکستان مدنی قافلہ ، ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری، ریجن ذمہ دار محمد آصف عطاری، مجلس مدنی قافلہ 12ماہ زون ذمہ دار محمد صفدر عطاری، نگران کابینہ محمد رمضان عطاری، اراکین کابینہ تا حلقہ قافلہ کے ذمہ داران نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ (رپورٹ: محمد آصف عطاری مجلس مدنی قافلہ لاہور ریجن)